کوئٹہ:گوشہ ادب اور سیلز اینڈ سروسز کے مالک منصور بخاری لاہور میں انتقال کر گئے، تفصیلات کے مطابق گوشتہ ادب اور سیلزاینڈ سروسز کے مالک منصور بخاری کو طبعیت ناساز ہونے پر لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج انتقال کر گئے مرحوم کی تدفین لاہور میں کردی گئی ہے،
صدر تھانے کی حدود میں امراض قلب کے اسپتال ( این آئی سی وی ڈی ) کے ایمرجنسی وارڈ میں سی ٹی ڈی سول لائن کے اہلکار کی فائرنگ سے ڈاکٹر زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے ایمبولینس میں بیٹھ کر فرار ہوگیا تاہم پولیس نے شہریوں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔
لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پوری دنیا نے کہا کہ کچھ عرصہ کے لئے مکمل لاک ڈاون کریں لیکن ہمارے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اسمارٹ لاک ڈاون کریں گے، اب کورونا ملک بھر میں پھیل چکا ہے۔ ملک میں سلیکٹٹڈ لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ، پتا نہیں کہاں سے یہ عجیب ٹرم لے کر آرہے ہیں۔
چینی اور بھارتی افواج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 20 بھارتی فوجیوں ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق خود بھارتی اخبار نے کی ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اور چینی افواج کے درمیان جھڑپیں کئی گھنٹون تک جاری رہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ… Read more »
کوئٹہ: بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر نعیم بلوچ نے ضلع کیچ تحصیل تمپ دازن کے علاقے میں نا معلوم ڈاکوؤں کی جانب سے گھر میں ڈکیتی کے ارادے سے داخل ہوکر مزاحمت کرنے پر خاتون کو قتل کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ
تربت :بی این پی عوامی کی مرکزی سنیئر نائب صدرو سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند نے تحصیل تمپ کے علاقے دازن میں رونما ہونے والے واقعہ کوانتہائی افسوسناک، ظلم و بربریت پر مبنی،وحشیانہ درندگی کی تمام حدیں عبور کرکے انسانیت کے منہ پر زور دار طمانچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بربریت اور انسانیت سوز واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں
کوئٹہ:)گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ معاشی نظام کی بہتری اور قومی پیداوار میں اضافہ کا انحصار تجارت اور زراعت کے شعبوں کو مضبوط اور مستحکم بنانے سے ہی ممکن ہے.
کوئٹہ:بلوچستان بھر کے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کو آکسیجن گیس فراہم کرنے والی کمپنی کی جانب سے کیسکو کی طرف سے غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث سپلائی دینا نا ممکن ہوگیا ہے،شرح اموات بڑھنے کی تمام تر ذمہ داری کیسکو پر عائد ہوگی کراچی لاہور سے گیس کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی: نصیر آباد کے علاقے خان کوٹ میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود گوٹھ آچر خان میں ملزمان نے ڈنڈوں کے وار کر کے ایک عورت مسماتہ (ف) اور اس کے مبینہ… Read more »
کوئٹہ:صوبائی وزیر تعلیم و پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کے کھولنے کا فیصلہ چاروں صوبوں کی مشاورت سے ہوگا،ہمیں احساس ہے کہ کورونا وائرس کے باعث تعلیمی ادارے ڈھائی تین ماہ سے بند ہیں مگر یہ اقدام بچوں کی صحت کے پیش نظر کیا گیا ہے