پنجگور‘ مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی ٹرانسپورٹر سمیت دو افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور: پنجگور بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی ٹرانسپورٹر سمیت دو افراد جاں بحق ملزمان فرار تفصیلات کے مطابق پنجگور کے مین بازار میں واقع اقبال حسن دوست مارکیٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقامی ٹرانسپورٹر کہدہ شعیب سمیت پیربخش نامی شخص جاں بحق ہوگئے۔



وفاقی حکومت صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت نہیں رکھتی،امان کنرانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوی ایشن کے سابق صدر سینٹر(ر)امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ مرکز صوبوں کے لیے گھر کے چھت کی مانند ہوتا ہے جس کے چار اہم ستون ہیں اور صوبے کو اپنے ساحل وسائل پر اختیار ہونا چاہیے مگر بد قسمتی سے مرکز کے برتا سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ وفاق میں وہ سلاحیت نہیں ہے کسی بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ان کے صوبوں کو بااختیار بنانا لازمی ہے۔



وفاق نے پارٹی کے چھ نکات پر عمل نہیں کیا،جاوید بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ممبرسنٹرل کمیٹی چیئرمین جاویدبلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی بنیادی حقوق کی حصول کیلئے بی این پی نے چھ نکات کی مضبوط شرائط کے تحت باقاعدہ تحریری طورپروفاق کیساتھ تعاون کاہاتھ بڑھایا تاکہ یہ تاثرختم ہوکہ بلوچستان کے قوم پرست جمہوری اندازکے بجائے تلخ سیاست کوفروغ دیتے ہیں۔



آن لائن کلاسز کا فیصلہ بلوچستان کے طلباء کے ساتھ نا انصافی ہے، سیو اسٹوڈنٹس فیوچر

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : سیو اسٹوڈنٹس فیوچر فضل یعقوب بلوچ،بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان کے رہنماء زولفقار بلوچ،بلوچ ایجوکیشنل کونسل زرعی یونیورسٹی فیصل کے ایکڈمک سیکرٹری جاوید بلوچ،چیئرمین بلوچ سندھی کمیونٹی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کبیر بلوچ اور بلوچ کونسل سندھ یونیورسٹی کے رہنماء سراج بلوچ نے خضدار پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ 19 کے عالمی وباء نے پاکستان سمیت دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔



منشیات فروش، بلڈرز مافیا سمیت بنیادی سہولیات کیخلاف لیاری عوامی محاذ کااحتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: لیاری عوامی محاز کی جانب سے چاکیواڑہ چوک لیاری میں سینکڑوں کی تعداد میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے، پمفلٹ کا عنوان تھا “لیاری کی پہچان منشیات نہیں اسپورٹس” اس موقع پر مظاہرین نے مختلف بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے جن پر منشیات، بلڈرز مافیا، پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف نعرے درج تھے۔



فائز عیسیٰ کیس: ‘کسی نے نہیں کہا جج کا احتساب نہیں ہوسکتا، قانون کے مطابق ایسا ہوسکتا ہے’

| وقتِ اشاعت :  


سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست پر معاملہ زیر سماعت ہے اور آج کی سماعت کے دوران جسٹس مقبول باقر نے یہ ریمارکس دیے کہ کسی نے بھی نہیں کہا کہ جج کا احتساب نہیں ہوسکتا، جج کا احتساب صرف قانون کے مطابق ہی ہوسکتا ہے اور سپریم کورٹ کے جج کا بھی احتساب ہوسکتا ہے۔



جام کمال خان اور انکے آباواجداد کیخلاف اپوزیشن کی زبان بلوچ روایات کے منافی ہے، اشرف اقبال

| وقتِ اشاعت :  


وائس چیئرمین بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی اشرف اقبال بلوچ  نے اپنے ایک بیان میں کہا کے کل بی این پی مینگل کا وزیراعلئ بلوچستان کے خلاف بلوچستان وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے یلغار اور بلا جواز احتجاج اور اختر لانگو اور نصیر شاہوانی و دیگر لوگوں کے سخت الفاظ کی پر زور مذمت کرتے ہیں



تھائی لینڈ: سی فوڈ بیچنے والے ریستوران مالکان کو جعلسازی کے جرم میں 1446 سال قید کی سزا

| وقتِ اشاعت :  


گذشتہ سال لائمگیٹ نامی سی فوڈ (سمندری خوراک) کے ریستوران نے ایک آن لائن سکیم شروع کی تھی جس کے تحت صارفین ایڈوانس رقم ادا کر کے کھانے کی اشیا پر رعایت حاصل کر سکیں گے۔



پیٹرول بحران: تین دن میں صورتحال بہتر ہوجائیگی، وزیر پیٹرولیم کا دعویٰ

| وقتِ اشاعت :  


پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ جو ذخیرہ اندوزی کررہا ہے اس کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، یہ مافیا عوام تک ثمرات پہنچنے نہیں دے رہی اور اس مافیا کے خلاف پہلی دفعہ کارروائی ہو رہی ہے۔