حکومت نے آئی ایم ایف کیسامنے گھٹنے ٹیک دیئے ، حکمران مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں،غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


قلات: جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے من پسند شرائط کو قبول کرکے ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں موجودہ حکومت میں ٹھگوں کا ٹولہ اکھٹا ہوا ہیں جو قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں ۔



بلوچستان کے معدنیات اور دیگر وسائل استعمال کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ،سردار یار محمد رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ +اسلام آباد : وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند نے بلوچستان میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے مسئلے پر قومی اسمبلی میں قرار داد لانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں گیس لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے مسائل پر جلد اجلاس منعقد کرکے مزید لائحہ عمل طے کیا جائیگا ۔



جعلی ڈگری کیس رکن اسمبلی محمد خان طوراوتماخیل نا اہل قرار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : الیکشن کمیشن نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی محمد خان طور اتماخیل جعلی ڈگری معاملے پر نااہل قرار دیدیا ۔ بدھ کو چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے فیصلہ سنایا۔



ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ، غیر حاضر ڈاکٹرو اساتذہ کیخلاف فوری کارروائی کی جائے گی ، ظہور بلیدی

| وقتِ اشاعت :  


تربت: صوبائی وزیر اطلاعات وہائر ایجوکیشن ظہور احمد بلیدی کا تحصیل بلیدہ کا دورہ، تربت ٹو بلیدہ روڈ پر کام کا معائنہ کرنے کے علاوہ بلیدہ کے اسکولوں اور ڈسپنسری میں سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی،صوبائی وزیر نے غیر حاضر اساتذہ اور ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کردی۔ صوبائی وزیر اطلاعات وہائر ایجوکیشن ظہور احمد بلیدی نے گزشتہ روز تحصیل بلیدہ کا دورہ کیا۔



بی این پی صوبے میں آباد اقوام کے درمیان امن و بھائی چارے کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ بی این پی یہاں پر رہنے والے تمام محکوم اقوام کے حقوق کی نجات دہندہ جماعت کی حیثیت سے جدوجہد میں مصروف عمل ہے اور یہاں کے اجتماعی قومی مسائل کو اجاگر کرنے کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔



فواد چوہدری نے پارٹی قائد بارے گھٹیا زبان استعمال کیا ، ان سے اسی زبان میں بات کرینگے ، غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


اوستہ محمد: جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ حکمرانوں کو مولانا فضل الرحمن فوبیا ہوچکاہے ، رہبر امت اور قائدجمعیت کے بارے میں گھٹیا نازیبا زبان استعمال کیا، اس سے اسی زبان میں ہی بات کرینگے ، کبھی مشرف کے جوتے چاٹے ، کبھی شجاعت، کبھی پیپلزپارٹی اور اب عمرانی حکومت کے وزیراطلاعات ہے۔ حالات بہتر کرنے کی بجاے جان بوجھ کر خراب کیے جارہے ہیں ۔



ڈاکٹروں کا سوشل میڈیا پر تنقید کرنیوالوں کیخلاف سائبر کرائم مقدمے کی دھمکی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی ترجمان کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہم ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے انسٹیٹیوشن بیسڈ پریکٹس کے پروپوزل کا خیرمقدم اور بھرپور حمایت کر تے ہیں ۔