ڈیرہ اللہ یار:سیلاب متاثرین نے امدادی سامان لوٹ لیا

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ اللہ یار :ڈیرہ اللہ یار میں سیلاب متاثرین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا امدادی سامان کی لوٹ مار شروع ہوگئیراشن کے تھیلے ہتھیانے کے لیے بھگدڑ میں دو افراد کو ہجوم نے کچل ڈالا رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اللہ یار میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بے گھر ہونے والے ہزاروں سیلاب متاثرین تاحال حکومتی امداد سے محروم ہیں۔



پاکستان کی تاریخ قربانیوں سے رقم ہے ، ثمینہ زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: مرکزی نائب صدر بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ قربانیوں سے رقم ہے قیام پاکستان سے آج تک ہماری جری اور بہادر افواج نے ملک و قوم کے تحفظ کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔



چیئرمین این ایچ اے کوئٹہ پہنچ گئے،بولان،نصیر آباد،سکھر شاہراہ کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعظم کی ہدایت پر چیئرمین این ایچ اے کوئٹہ پہنچ گئے کوئٹہ،بولان،نصیر آباد،سکھر شاہراہ کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا پاکستان آرمی کی جانب سے بھی اسٹیل کے برج دیئے جائینگے



ملک بھر کے جامعات میں سیلاب متاثرہ طالعموں کے فیس معاف کئے جائیں،بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ (پ ر)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پچھلے ایک مہینے سے جاری بارشوں کے باعث سیلاب جیسے قدرتی آفت نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع سمیت ڈیرہ غازی خان ڈویڑن اور ڈسٹرکٹ لسبیلہ کو مکمل طور پر متاثر کیا ہے۔ تمام تر املاک کا سیلاب میں بہہ جانے کے سبب عوام معاشی حوالے سے انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے لہذا اس طرح کے سنگین حالات کا ادراک رکھتے ہوئے مذکورہ علاقوں کے طالبعلموں کی فیس مکمل طور پر معاف کی جائے۔



سیاست نے بیڑا غرق کردیا، کسی زمانے میں خوبصورت تھی، زرتاج گل

| وقتِ اشاعت :  


سابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ماضی مین ان کے شوہر بہت ہینڈسم تھے اور وہ بھی کسی زمانے میں بہت خوبصورت ہوتی تھیں مگر اب سیاست نے ان کا بیڑا غرق کردیا۔