
کوئٹہ : بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن نے کو ئٹہ سمیت صوبہ بھر میں ہائیر سیکنڈری سکولوں کے قیام کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہہ ہایئر سیکنڈری سکولوں کا قیام ہمیں قطعی طور پر منظور نہیں ، تعلیمی ایمرجنسی کے لبادے میں بلوچستان کے تعلیمی شعبے کو تجربہ گاہ بنا دیا گیا ترقی یافتہ دنیا کی نقل اتارتے ہوئے برسرزمین حقائق جھٹلادیئے گئے ۔