کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے بولان میڈیکل کالج کے انٹری ٹیسٹ کے تاخیر کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بولان میڈیکل کالج میں پچھلے کئی عشروں سے ہر سال کے آخر میں انٹری ٹیسٹ کے تاریخ کا اعلان کر کے دسمبر کے مہینے میں باقائدہ ٹیسٹ لیا جاتا تھالیکن گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ٹیسٹ لینے میں تاخیر کیا جا رہا ہے ۔