کوئٹہ/ سبی : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چےئرمین ورکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی خوشحالی بلوچستان سے وابستہ ہے موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے عوامی مسائل کا خاتمہ ہوا ہے بلوچستان کو امن خوشحالی کا گہوراہ بنائیں گے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے عوام دوست اقدامات سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں پشتونخوامیپ عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے
کوئٹہ : صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان عید الضحیٰ کی نماز کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں 177عید گاؤں پر 1786 اہلکار اور آفیسران ڈیوٹی دینگے 12اہم عید گاؤں سیکورٹی گیٹ اور سپیشل برانج کا عملہ تعینات ہوگا کوئٹہ شہر میں 63گاڑیوں 117موٹر سائیکلیں خصوصی گشت کرینگی
کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد بالگتر زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل صدرمنعقد ہوا ۔اجلاس کے مہمانِ خاص مرکزی کمیٹی کے رکن چراغ بلوچ تھے ۔اجلاس کا باقائدہ آغاز عظیم شہداء کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے ہوئی جس کے بعد اجلاس میں مرکزی سرکولر،سابقہ کارکردگی رپورٹ،تنقید براے تعمیر،تنظیمی امور،موجودہ عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال کے ایجنڈے زیرِ بحث رہے
کوئٹہ : فاطمہ جناح جنرل اینڈ چسٹ اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس کے شبہ میں 2 مزیدمریض منتقل کردئیے گئے ہیں، اسپتال انتظامیہ نے آئسولیشن وارڈ کے اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردئیے ہیں۔اسپتال حکام کے مطابق دونوں مریضوں کا تعلق لورالائی کے علاقے میختر سے ہے،
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتون قوم نے گذشتہ چالیس سال سے عید کی خوشیاں نہیں منائی ہر عید سوگ میں منایا جاتا ہے اور اس عید پر بھی ایک بار پھر پوری پشتون قوم غم اور سوگ میں ہے ۔ پشتون وطن کو اس غم اور سوگ سے نکالنے کیلئے پشتون قوم کو اب دوٹوک فیصلے کرنے ہونگے
خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد عالم فراز کے تبادلہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے دفتر سے نکالی گئی جو خضدار شہر کے مختلف شاہراؤں پر احتجاجی مارچ کرتے ہوئے پریس کلب پہنچے مشتعل مظاہرین نے شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر مشتعل مظاہرین سے خطاب
واشنگٹن : امریکا نے ایک بار پھر اس تاثر کو رد کیا کہ پاکستان کے ساتھ اس کے تعلقات تاریخ کی نچلی ترین سطح پر ہیں تاہم اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات چیلنجز سے بھرپور ضرور ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا
لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عید کے بعد کرپشن کے خلاف تحریک کوتیز کریں گے تاکہ کرپشن اور کرپٹ حکمرانون سے جلد چھٹکارا مل سکے ۔حکومت کرپشن اور پانامہ لیکس پرکمیشن بنانے میں ناکام ہوگئی ہے ،کرپشن کی روک تھا م حکومت کا فرض تھا مگر سب سے زیادہ کرپشن خود حکومتی صفوں میں ہورہی ہے ،حکومتی رویے سے ظاہر ہوتا ہے
کوئٹہ : بلوچ نیشنل فرنٹ کے خواتین کارکنوں نے تربت شہر میں دسٹرکٹ پولیس آفیسر کے دفتر کے سامنے اور مین بازار میں چوک پر بی ایس او کے سابقہ مرکزی کمیٹی کے رکن پیرجان بلوچ کے گھر پر فورسز کے پانچویں دن جاری گھیراؤ کے خلاف مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ یہ دھرنا شام چھ بجے تک جاری رہا ۔مظاہرین نے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر گھر کا گھیراؤ اور خواتین و بچوں کو محصور رکھنے کے خلاف نعرے درج تھے