
کوئٹہ: بلوچ ریپبلکن پارٹی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں انتہا ء کو پہنچ چکی ہیں گزشتہ روز فورسز نے چھتر مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 20افراد کو حراست میں لیا تھا جن میں خواتین بھی شامل تھیں گزشتہ روز چھتر کے علاقے ہوتی سے اغوا ء کئے جانے والے میں سے 5بلوچ فرزندوں کو دوران حراست شہید کردیا ہے