
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پشتونوں کو مذہبی انتہاپسندوں اورمتعصب نام نہادقوم پرستوں کی خودغرضانہ سیاست سیاپنے آپ کو الگ کرناہوگا جوغیروں کی ایماپروطن کوبارود کے ڈھیراورکھنڈرات میں تبدیل کرنے اورقومی نفاق کیباعث چلے آرہے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کی قوم دوست وطن روشن فکر مترقی جمہوری سیاست اورقیادت کی دوراندیش وڑن ہی پشتونوں کی بہترمستقبل کی ضمانت ہے۔