مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کے جعلی بلدیاتی نظام سے اتفاق نہیں کررہا، تحریک انصاف کو بلدیاتی الیکشن کے لئے امیدوار نہیں مل رہے، پنجاب میں لوگ پی ٹی آئی کے بجائے آزاد الیکشن لڑنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی کے حوالےسے حکومت کے آرڈیننس پر اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس آج ہوگا۔
وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید کی ہے۔
کوہلو: باریلی کے علاقے لکڑ وڈھ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک شخص زخمی دوسرا جاں بحق تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کاہان کے علاقے باریلی لکڑ وڈ میں موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکراگئی لیویز زرائع کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوا ہے
ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں سے زندہ رہنے کا بنیادی حق بھی چھینا جا رہا ہے، انسانوں کی کیٹیگری میں کراچی کے لوگوں کو نہیں لیا جاتا۔
تمپ: بی این پی( عوامی) کو تمپ میں بدترین سیاسی دھچکا، سینئر کارکنان ساتھیوں سمیت علیحدہ ہوگئے۔ بی این پی عوامی تمپ کے سینئر کارکنان منصور رسول بخش کونشقلاتی، مختار عابد حسین اور سعید احمد نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت بی اے پی کے سرکردہ رہنما امین قریش کی رہائشگاہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی این پی عوامی سے مستعفی دیکر بلوچستان عوامی پارٹی کاروان الحاج اکبر آسکانی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔