بی این پی عوامی تمپ کے سینئر کارکنان مستعفی

| وقتِ اشاعت :  


تمپ: بی این پی( عوامی) کو تمپ میں بدترین سیاسی دھچکا، سینئر کارکنان ساتھیوں سمیت علیحدہ ہوگئے۔ بی این پی عوامی تمپ کے سینئر کارکنان منصور رسول بخش کونشقلاتی، مختار عابد حسین اور سعید احمد نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت بی اے پی کے سرکردہ رہنما امین قریش کی رہائشگاہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی این پی عوامی سے مستعفی دیکر بلوچستان عوامی پارٹی کاروان الحاج اکبر آسکانی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔



خیبرپختونخوا میں لگاتار دوسرے دن پولیو ٹیم پر حملہ، حفاظت پر مامور پولیس اہلکار قتل

| وقتِ اشاعت :  


صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں لگاتار دوسرے دن پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا اور پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیمز کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا۔