
حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالر کے قرض پر تقریباً 5 فیصد شرح سود کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال کے لیے بیرونی فنانسنگ کے خلا کو پورا کر لیا گیا ہے، جب تک پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر نہیں ہوتی عالمی مالیاتی منڈیوں میں جانے کی کوئی جلدی نہیں۔