اقوام متحدہ ا جلاس :جے شنکر کا پاکستان کو ‘ٹیررستان ‘ کہنے پر پاکستان کا سخت ردعمل

| وقتِ اشاعت :  


انڈیا کے وزیر خارجہ جے شنکر کی جانب سے اقوام متحدہ میں پاکستان کا نام لیے بغیر تنقید اور انڈین مندوب کی جانب سے پاکستان کو ’ٹیررستان‘ کہنے پر پاکستان نے شدید ردعمل دیا ہے۔



پاکستان کو اپنی سیکیورٹی یقینی بنانی چاہیے، افغانستان کو حملوں کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے،ذبیح اللہ مجاہد

| وقتِ اشاعت :  


طالبان کے سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ افغانستان کو پاکستان میں ہونے والے حملوں کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا، ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بار بار کے انتباہات میں کہا گیا تھا کہ کابل کو اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔



افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا: رانا ثنا

| وقتِ اشاعت :  


وزیرا‏عظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کے بعد اب افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا۔



پاک سعودی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی گانا جاری

| وقتِ اشاعت :  


ریاض :پاک سعودی دفاعی معاہدے پر ڈیزرٹ بیٹ ریکارڈز ریاض کی جانب سے خصوصی گانا عھدل یزول جاری کر دیا گیا ہے۔دونوں ممالک کے تاریخی اسٹریٹجک معاہدے کی خوشی میں جاری کیے گئے اس گانے میں دونوں ممالک کے برادرانہ تعلق کو اجاگر کیا گیا ہے۔



ریکوڈک منصوبے کے لیے 39 کروڑ ڈالر بریج فنانسنگ کی منظوری، وزارت خزانہ

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریکوڈک کا منصوبہ بلوچستان کے معاشی منظرنامے کو بدلنے اور پاکستان کے عوام کے لیے وسیع تر فوائد پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس منصوبے سے طویل المدتی سماجی و اقتصادی خوشحالی آئے گی۔



حماس کے رہنما جہاں بھی ہوں گے، انھیں نشانہ بنایا جائے گا: اسرائیل

| وقتِ اشاعت :  


اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے قطر میں گذشتہ ہفتے کے حملے کے بعد حماس کے رہنماؤں پر مزید حملوں کا امکان مسترد نہیں کیا ہے، اور کہا ہے کہ وہ جہاں بھی ہوں گے، انھیں چھوڑا نہیں جائے گا۔