پی ٹی آئی نے 20 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرائے تو بلے کا نشان نہیں ملے گا: الیکشن کمیشن کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی کو 2 اگست کو نوٹس جاری کیا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر پی ٹی آئی کو بلے کے نشان کے لیے نااہل کیوں نہ کیا جائے۔



عمران خان سمیت 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) نے نیب کی سفارش پر 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی جبکہ 13 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔



بزرگ اوربچے کی سوچ میں فرق ہوتا ہے یہی فرق بلاول کے بیانات میں نظر آرہا، فضل الرحمان

| وقتِ اشاعت :  


جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلاول نے بزرگوں کے بجائے انہیں موقع دینے کی بات کی ہے، بلاول کی اس بات کا پہلا نشانہ تو خود ان کے والد ہیں۔



دہشتگرد مذاکرات چاہتے ہیں تو غیر مشروط طور پر ہتھیار پھینکیں، نگران وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ افغان عبوری حکومت اچھی طرح جانتی ہے کہ ٹی ٹی پی کہاں کہاں موجود ہے۔ انہیں ہمارے حوالے کرنا ہے یا کارروائی کرنی ہے یہ فیصلہ کابل نے خود کرنا ہے۔



’مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، دنیا پر تیسری عالمی جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں‘

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور موجودہ صورت حال دنیا کو ایک ایٹمی جنگ کی طرف لے جا سکتی ہے۔



’2018 میں پی پی اور پی ٹی آئی نے نواز شریف کو انتخابات سے باہر رکھا، لیول پلیئنگ فیلڈ چھینی‘

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2018 میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے نواز شریف کو انتخابی سیاست سے باہر رکھا اور مسلم لیگ ن سے لیول پلیئنگ فیلڈ چھینی گئی۔