پشتون وسائل کو لوٹنے کیلئے طاقتور قوتیں بہانے تراش رہے ہیں ،محمود خان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


دکی : پشتونوں کی سرزمین اور قیمتی وسائل پر لوگوں کی نظر ہے یہ وسائل پشتونوں سے لینے کیلئے طاقتور قوتیں پشتونوں کیلئے مختلف بہانے تراش رہے ہیں۔ پشتون نہ دہشتگرد ہے اور نہ ہی فرقہ پرست البتہ اپنی سرزمین کے تحفظ اور ننگ وناموس کی دفاع کیلئے خود بھی مرے ہیں ،طالع آزماوں کو بھی مارا ہے پشتونوں نے سستی یا غفلت کی تو انجام ٹھیک نہیں ہوگا۔



کسی ایجنسی کو شہریوں کے فون ٹیپنگ کی اجازت نہیں دی، وفاقی حکومت

| وقتِ اشاعت :  


جسٹس بابر ستار نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے اور بشری بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا جس کےمطابق عدالت نے پوچھا کہ شہریوں کی الیکٹرانک سرویلنس اور کالز ریکارڈنگ کی صلاحیت کس ادارے کے پاس ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا وہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ اس سے متعلق مشاورت کریں گے، جس کے بعد رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔



پاک، ترکیہ معاشی میدان میں تعلقات کی مضبوطی کا پختہ عزم رکھتے ہیں ،نگران وزیرِ اعظم

| وقتِ اشاعت :  


نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کے ترکیہ کے ساتھ کثیر جہتی اسٹریٹجک بالخصوص معاشی میدان میں تعلقات کی مضبوطی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضبوط اقتصادی شراکت داری اور مستحکم روابط آنے والے وقت میں ہمارے باہمی تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لئے اہم ثابت ہونگے۔