سیاستدان اور جرنیل زور لگا رہے ہیں لیکن ملک مشکلات سے نہیں نکل رہا: مولانا فضل الرحمان

| وقتِ اشاعت :  


فیصل آباد: جمعیت علما اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ بنانے والا آیا اور ملکی معیشت 47 ویں نمبر پر چلی گئی،  اب سیاستدان اور جرنیل بھی زور لگا رہے ہیں لیکن ملک مشکلات سے نہیں نکل رہا۔



چیئرمین پی ٹی آئی امریکا کے خلاف سازش کے بیانیے سے خود پیچھے ہٹے،نگران وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ انتخابی حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہیں۔ الیکشن کمیشن کوئی غیرآئینی کام نہیں کرسکتا، انتخابی حلقہ بندیوں پراعتراض قانون سازی کے وقت کیا جاسکتا تھا۔ مزید کہا کہ الیکشن میں ہر سیاسی جماعت کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔



مہنگائی کے باعث پشاور میں 70 سے 80 فیصد کاروبار متاثر

| وقتِ اشاعت :  


مہنگائی اور غیر یقینی صورت حال نے خیبرپختونخوا میں کاروباری مراکز کو بھی شدید دھچکا پہنچا دیا۔پشاور میں 70 سے 80 فیصد کاروبار متاثر ہے۔ دکانداروں نے دکانیں تو کھولیں ہیں مگر گاہک نہ ہونے کے برابر ہے۔



21 اکتوبر کا دن نوازشریف کیلئے اچھا نہیں ہوگا،فیصل واوڈا

| وقتِ اشاعت :  


سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا کہ21 اکتوبر کا دن نوازشریف کیلئے اچھا نہیں ہوگا،18سیاسی لیڈران کوکیفرکردارتک پہنچائےبغیرملک ترقی نہیں کرسکتا،ارشد شریف قتل کیس کھلے گا،75سال میں نئے چیف جسٹس اورآرمی چیف نےاُمید کی کرن دی ہے۔



وزیر خارجہ نے اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر دو ٹوک جواب دے دیا

| وقتِ اشاعت :  


وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے معاملے پر دوٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات اور فلسطینی عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ کرے گا۔