بیساکھیوں سے اقتدار کے حصول کی خواہش پوری نہیں ہوگی، شہباز شریف

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بیساکھیوں کے ذریعے اقتدار کے راستے ڈھونڈنے والوں کی خواہش پوری نہیں ہوگی اور 2018 کے انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کو ایک بار پھرمسترد کردیں گے۔



حکومت نے ریلوے ڈرائیورز کی ہڑتال ناکام بنادی، متعدد ٹرینیں روانہ

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: حکومت نے ٹرین ڈرائیورز کی ہڑتال کو ناکام بناتے ہوئے آپریشنز بحال کردیے تاہم احتجاج کے باعث ریلوے انتظامیہ کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور ٹرینوں کی آمد و رفت تاخیر کا شکار ہے۔



کوئٹہ، سیف سٹی منصوبہ منظوری کے مراحل میں ہے، رزاق چیمہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ریجنل پولیس آفیسر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ پولیس نے بھتہ خوری کے 95 فیصد کیسز کو حل کیا ہے بزنس کمیونٹی ، تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے تعاون سے جرائم پر قابو پا کر امن کے قیام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے پولیس کے رویئے میں بہتری لانے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں محکمہ میں سزا اور جزا کے عمل پر کاربند ہو کر غلط کام کرنے والوں کا محاسبہ کیا جا رہا ہے۔



سرکاری اسکولوں پر قابض عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں کچلاک، سریاب ، ویسٹرن اور ایسٹرن بائی پاس سمیت دیگر علاقوں میں سرکاری سکولوں پر جزوی اور مکمل قبضہ کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے قبضہ فوری طور پر چھڑانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔



ایم ایم اے کی بحالی، مولانا غفورحیدری کا مولاناسمیع الحق سے ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


اکوڑہ خٹک: جمعیت علماء اسلام (ف) کے ایک اعلی سطحی وفد نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملک کو درپیش صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔