اسلام آباد : پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ انڈونیشیاء کے سر کاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ نے کمانڈنٹ میرین کور میجر جنرل بامبینگ سوانٹونو (Bambang Suwantono)اورکمانڈنٹ ویسٹرن فلیٹ کمانڈ ریئر ایڈمرل آن کومیا(Aan Kumia) سے ملاقاتیں کیں۔