کراچی، مسلح افراد کی گھرمیں گھس کر مجلس پر فائرنگ ،خاتون سمیت5افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کراچی:کراچی کے علاقے ناظم آباد میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر کے اندر ہونے والی مجلس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 میں نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ناظم آباد 4 نمبر میں ایک گھر پر مجلس جاری تھی



قلات میں گیس پر یشر کا مسئلہ حل ہوگیا ہے ،سینٹ قائمہ کمیٹی کا دعویٰ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقاجات کے مسائل نے کرک میں آئل ریفائنری قائم کرنے ، کوئٹہ ، زیارت ، پشین ، قلات و دیگرمنفی درجہ حرات والے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں نومبر تک گیس پریشر مکمل کرنیکی سفارش کرتے ہوئے بلوچستان کے ڈومیسائل پر سرکاری نوکریاں حاصل کرنے والے افسران اور سٹا ف کی متعلقہ اضلاع سے تصدیق کرانے کی ہدایت کر دی ۔ فنکشنل کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر عثمان خان کاکٹر کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔



شکارپورخودکش حملہ آوروں کا تعلق بلوچستان سے تھا امن کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرینگے، سندھ حکومت

| وقتِ اشاعت :  


حیدرآباد: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں ہرکسی کو جمہوری حق استعمال کرنے کی اجازت ہے اس لئے تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے میں جانے والے قافلوں کو روکا نہیں جائے گا۔جمعہ کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے چوتھے بین الاقوامی ڈینٹل سمپوزیم میں خطاب اور رُکن قومی اسمبلی نوید قمرالزماں کے والد قمرالزماں شاہ کے انتقال پرتعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔



کے پی میں تبدیلی ہم لائیں گے ،اپوزیشن کو غم ہے اگر ترقی جاری رہی تو ان کی سیاست ختم ہوجائیگی، نوازشریف

| وقتِ اشاعت :  


کوہاٹ: وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آج تک تبدیلی نہیں آئی ، انشاء اللہ خیبرپختونخوا میں ہم تبدیلی لائیں گے اور 2018میں خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوگی،شور مچانے ا ور دھرنے والوں کی حکومت کا کے پی کے سے خاتمہ ہوجائیگا،،ترقیاتی منصوبے کیا چیزہیں، میں عوام پر اپنی جان تک نچھاور کردوں گا،2018میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیاجائے گا،ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ہورہا ہے،



راولپنڈی میں پی ٹی آئی اورعوامی مسلم لیگ کے کارکنوں کا احتجاج، کمیٹی چوک میدان جنگ بن گیا

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی / اسلام آباد: تحریک انصاف و عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے باعث کمیٹی چوک میدان جنگ بن گیا جب کہ پولیس نے مشتعل کارکنان پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد کو گرفتار کرلیا۔



جیسے پاکستان بنایا اپنا صوبہ بھی بنالیں گے، فاروق ستار

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہم نے سوچنا شروع کیا ہے کہ سب کا صوبہ ہے ہمارا کیوں نہیں اور اب تک ہم نے صوبے کا فیصلہ نہیں کیا لیکن فیصلہ کیا تو جیسے پاکستان بنایا صوبہ بھی بنالیں گے۔



شہید پو لیس اہلکا رو ں کی میتیں لو ا حقین کی اصدا رپر ویگنو ں میں بھجوا ئے گئے ،رحمت بلو چ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اور حکومت بلوچستان کے ترجمان انوالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پولیس ٹریننگ کالج سانحے میں شہید ہونیوالے افراد کی میتیں عزت و احترام کے ساتھ ایمبولنسز ، ہیلی کاپٹرز اور سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے آبائی علاقوں کو بجھوائی گئیں۔ شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کو طے شدہ پالیسی کے مطابق معاوضہ اور سرکاری نوکریاں دی جائیں گی۔ زخمیوں کے علاج معالجہ کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی ۔ سانحہ کی ہر پہلو پر تحقیقات کرکے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شکست کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔



ایشین بینک خضدار اور ژوب میں ڈیمز کیلئے115 ملین ڈالر قرض دیگا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے ژوب اور خضدار کی تحصیل مولٰہ میں دو آبی ذخائرتعمیر کرنے کے منصوبوں کے لیے معاونت کی فراہمی میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، ان آبی ذخائر کی کے تعمیر سے صوبے میں زراعت ، آبپاشی اور ماحول پر غیرمعمولی اثرات مرتب ہوں گے ، ان آبی ذخائر کی تعمیر پر115ملین ڈالر لاگت آئیگی جو ایشین ڈویلپمنٹ بینک 25سال کی طویل مدت کے لیے آسان شرائط پر سافٹ لون کے طور پر فراہم کریگا



اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنا عمران کا اور حکمرانوں کو ناک آؤٹ کرنا میرا کام ہے ،طاہر القادری

| وقتِ اشاعت :  


لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن نہیں حکمرانوں کا ’’ناک ڈاؤن‘‘ چاہتا ہوں ادارے حکمرانوں کی گرفت میں قصائی کے ہاتھ میں مرغی کی طرح ہیں ۔تحریک انصاف کے کارکنوں بالخصوص خواتین پر تشدد کی سو بار مذمت کرتا ہوں،ان قاتل حکمرانوں نے 17جون 2014 کے دن 100شہریوں کو گولیاں ماریں



لاک ڈاؤن سے پہلے اسلام آباد اور پنجاب میں کریک ڈاؤن، پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکن گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد+اٹک +اسلام آباد : حکومت نے تحریک انصاف کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا، رات گئے ملنے والی اطلاعات کے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں تین سو کارکنوں کو گرفتار کر لیا، جس میں 34خواتین بھی شامل ہیں، عمران خان نے گرفتاریوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بہت غلط کیا اب سخت جواب کا انتظار کریں، آج ملک بھر میں گرفتاریوں کیخلاف مظاہرے ہونگے، راولپنڈی میں بھی پولیس نے شیخ رشید کے آج کے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے کریک ڈاؤن شروع کردیا