’اب جمہوری نظام بحرانوں سے نمٹ سکتا ہے‘

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پائیدار ترقی اور استحکام جمہوریت کے بغیر ممکن نہیں، جبکہ اب ہمارے جمہوری نظام میں اتنی مضبوطی پیدا ہوگئی ہے کہ مختلف بحرانوں سے نمٹ سکے۔



پیٹرول اورہائی آکٹین کی قیمتوں میں اضافےکی سمری مسترد، ڈیزل اورمٹی کا تیل مہنگا کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: حکومت نے اوگرا کی جانب سے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول اورہائی آکٹین کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



ہماری پارٹی کو در پردہ قوتوں کی آشیر باد حاصل نہیں عوام ووٹ دیں انہیں با اختیار بنائینگے ،مصطفی کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کو درپردہ قوتوں کی اشیر باد حاصل نہیں ، عوام ہمیں ووٹ دیں ہم انہیں بااختیار بنائیں گے ، میرا ایمان اور یقین ہے کہ ملک کی تقدیر عوام کے ہاتھوں میں ہیں ، جان لینے ، دینے ، مرنے اور مارنے کا سلسلہ ختم کرکے ملک سے نفرتوں کا خاتمہ چاہتے ہیں ، ہم دو افراد کے ایم کیو ایم سے نکل جانے کے بعد اس کا نوشتہ دیوار پڑھا جاچکا ہے ،



ڈرون حملے نے سوچنے پرمجبورکردیا کہ امریکا امن چاہتا ہے یا نہیں، خواجہ آصف

| وقتِ اشاعت :  


سیالکوٹ: وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے نے امن عمل کی کوششوں کو نقصان پہنچایا اور ہمیں سوچنے پر مجبور کردیا کہ افغانستان اور امریکا امن چاہتے ہیں یا نہیں۔



حکومت کی جعلی شناختی کارڈز رکھنے والوں کو 2 ماہ کی مہلت

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ملک کی شہریت بیچنے والوں کو ضرور سزا ملے گی، جعلی شناختی کارڈ بنانے والے اور اس میں معاونت کرنے والے 2 ماہ میں اپنے شناختی کارڈز درست کروا لیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔



امریکہ سے مذاکرات نہیں کرینگے، ملا ہیبت

| وقتِ اشاعت :  


کابل : افغانستان میں طالبان تحریک نے ایک باضابطہ بیان میں اپنے امیر ملا محمد اختر منصور کی ایک امریکی ڈرون حملے میں موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے نائب مولو ی ہیبت اللہ اخونزادہ کو نیا رہنما مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے