سنگین غداری کیس؛ بیرون ملک جانے پر پرویز مشرف سے جواب طلب

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے بیرون ملک جانے پر پرویز مشرف اور ان کے ضمان سے تحریری جواب طلب کرلیا۔ جسٹس مظہرعالم میاں خیل کی سربراہی میں جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس یاورعلی پر مشتمل خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی



وزیر داخلہ کا ریڈ زون اور ڈی چوک پر جلسے اور دھرنے پر پابندی کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے وفاقی دارالحکومت کے ریڈزون میں فوری طور پر جلسے اور دھرنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے طے کرانے پر اہم شخصیات کا مشکور ہوں جب کہ دھرنا قائدین سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا۔



دھرنے کے شرکاء کیساتھ معاملہ حل نہ ہواتو آج میڈیا کی موجودگی میں ڈی چوک خالی کرادینگے،چوہدری نثار

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ ڈی چوک میں دھرنے کے شرکاء کے ساتھ بات چیت منطقی انجام کونہ پہنچی توآج (بدھ)کومیڈیاکی موجودگی میں ڈی چوک خالی کرادیں گے



ملک میں پارلیمنٹ ، عدلیہ اور میڈیا ربڑسٹیمپ ہیں پنجاب میں آمریت قائم ہے، بلاول زرداری

| وقتِ اشاعت :  


حیم یار خان/بہاو لپور : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں پارلیمنٹ ‘عدلیہ اور میڈیا ربڑ سٹمپ ہیں ‘پنجاب میں جمہو ریت نہیں آمر یت ہے اور ملک میں تخت لاہور کی نہیں اصل جمہوریت چاہئے‘ ہم نے تین سال پنجاب میں ہنی مون پیریڈ دیا کوئی اپوزیشن نہیں کی‘



ملک بھر سے انتہاء پسندی اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھاجائیگا، آرمی چیف

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں حاصل کامیابیوں اور ٹی ڈی پیز کی واپسی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی وشدت پسندی کی لعنت اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کومکمل طورپر ختم کرنے تک سیکیورٹی آپریشنز جاری رکھے جائینگے



مشرف کو گارڈ آف آنر دینے والے سیاسی ڈرامہ کررہے ہیں،چوہدری نثار

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مشرف کے بیرون ملک جانے کی سب سے زیادہ وہ جماعت مخالفت کر رہی ہے جس نے اپنے 5 سالہ دور حکومت میں جنرل مشرف کے ساتھ این آر او والی دوستی نبھائی، جنرل مشرف پی پی کے دور حکومت میں چار دفعہ بیرون ملک گئے کیا اس وقت حکمرانوں کا جمہوری پن سویا ہوا تھا؟ تحقیقاتی کمیٹی نے مشرف کوبی بی کے قتل میں ملوث ہونے کا عندیہ دیا



اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ اور ریلوے لائن کی تعمیر کی جارہی ہے، وفاقی حکومت

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ دو سالوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2 ہزار 498 دہشتگردی کے منصوبے ناکام بنائے اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ آئندہ ماہ باقاعدہ کام شروع کردیگانیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کا کام رواں سال کے وسط میں شروع ہونے کی توقع ہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا 77 فیصد توانائی کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا‘ حکومتی اقدامات سے رواں سال افراط زر کی شرح 5.1 فیصد تک کم ہو جائیگی۔جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران بتایا گیا کہ اس وقت اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں تین دیہی مراکز صحت اور 14 بنیادی صحت کے یونٹ کام کر رہے ہیں۔ ترلائی میں 200 بستروں سے آراستہ اسلام آباد جنرل ہسپتال کا پی سی ون جس کا تخمینہ 2 ارب 72 کروڑ 25 لاکھ روپے ہے‘ حکومت کے زیر غور ہے جبکہ ترنول اور کرپا میں بنیادی ہیلتھ یونٹ کی تعمیر بھی زیر تکمیل ہے۔