اقتصادی راہداری منصوبے کیخلاف سازشوں کا ادراک رکھتے ہیں، مکمل سیکورٹی دینگے، آرمی چیف

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان اور اس کے عوام کو ترقی و خوشحالی ملے گی ، اقتصادی راہداری منصوبے کیخلاف سازشوں کا مکمل ادراک رکھتے ہیں ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نو تشکیل شدہ سپیشل سکیورٹی ڈویژن ہیڈکوارٹر کادورہ کیا ۔ جنرل راحیل شریف کو سکیورٹی ڈویژن کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایس ایس ڈی کو پاکستان چین اقتصادی راہداری کی سکیورٹی کیلئے تشکیل دیا گیا ہے



افغانستان ، طالبان اور افغان فورسز کے مابین گھمسان کی لڑائی،52اہلکارہلاک 550اہلکاروں کو طالبان نے گھیرے میں لے لیا

| وقتِ اشاعت :  


لشکر گاہ: افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف پیش قدمی کے دوران 52 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں جنگجو طالبان کی پیش قدمی کے دوران افغان سیکورٹی فورسز کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔تین مقامی افسروں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ صوبے میں مختلف مقامات پر لڑائی میں 25 فوجی اور 27 پولیس اہلکار مارے گئے۔اتوار کو ہلمند میں پیش آنے والے بدترین واقعہ میں جنگجوؤں نے بارود سے بھری فوجی ہموی گاڑیوں کی مدد سے سنگین میں ایک چیک پوسٹ پر خود کش حملہ کرتے ہوئے 7 فوجیوں اور 15 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔



داعش کے فیصلہ ساز پاکستان میں نہیں،45دہشتگرد تنظیمیں اس کا نام استعمال کررہی ہیں ، چوہدری نثار

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ داعش جس فقہ اسلام کا استعمال کر رہی ہے اس کا پاکستان میں وجود نہیں ،داعش کے فیصلہ ساز پاکستان میں موجود نہیں ، 45 دہشتگرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں،داعش کا نام استعمال کرکے ایک فرنچائزکھول لیتے ہیں ، ہم کیوں بضد ہیں کہ دہشتگرد تنظیم داعش کاپاکستان میں وجود ہے ؟دہشتگرد تنظیموں کا صفایا کرینگے اور پاکستان کو پر امن ملک بنائیں گے جن کی دم پر میرا پاؤں آتا ہے انکو بھی علم ہے ، پٹھان کوٹ واقعے پر سپیشل ٹیم کے دورے سے متعلق چند دنوں میں بھارت کو آگاہ کر دیا جائے گا، مولانا عبد العزیز سے متعلق تمام ریکارڈ سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں رکھوں گا۔منگل کووفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے ٹیکسلا میں 1122 اور ہسپتال کادورہ کیااورہسپتال میں جاری کاموں کاجائزہ لیا



ایف 16طیاروں کا معاملہ ،امریکہ نے بھارت کا اعتراض مستردکردیا ،بھارتی رویہ افسوسناک ہے ، پاکستان

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت پر بھارتی اعتراض بلاجواز ہے۔ کہا ہے پاکستان کو طیاروں کی فروخت ضروری تھی، طیارے دہشتگردوں کیخلاف معاون ثابت ہونگے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیلئے لڑاکا طیارے لازمی ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے باعث افغانستان میں بھی عسکریت پسندی میں کمی آئی ہے۔ پاکستان میں جاری آپریشن کے بعد افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام بحال ہوگا۔دریں اثناء امریکہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت اسکا ذاتی معاملہ ہے ،امید ہے پاکستان اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے گا۔



سابق گورنر ہرات کے اغواء کیس میں پیشرفت ہوئی ہے ،پاکستان میں داعش کا وجود نہیں کچھ لوگ نام استعمال کرکے کارروائیاں کررہے ہیں، چوہدری نثار

| وقتِ اشاعت :  


کلر سیداں: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے کچھ لوگوں کی دم پر پاؤں رکھا گیا تو میرے خلاف پراپیگنڈے کرنے شروع ہوگئے۔ پاکستان میں داعش اپنی اصلی حالت میں موجود نہیں کچھ لوگ داعش کا نام استعمال کرکے کارروائیاں کررہے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک ٹوٹ چکے ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز



کراچی سے القاعدہ اور لشکرجھنگوی کا بڑا گینگ گرفتار ،حیدرآباد جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام بنایا ، پاک فوج

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کے بڑے واقعات میں ملوث 3دہشت گرد نیٹ ورکس کا گٹھ جوڑ توڑ دیا گیا،کراچی میں کالعدم لشکر جھنگوی، القاعدہ برصغیراور تحریک طالبان پاکستان نے مل کر دہشت گردی کی کارروائیاں کیں،لشکر جھنگوی سندھ کے امیر نعیم بخاری، القاعدہ برصغیر کا اہم دہشت گرد مثنیٰ، خود کش اور دھماکہ خیز موادتیار کرنیوالے دہشت گردوں سمیت 97 اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا



بلوچستان میں حکومت نے کچھ نہیں چھوڑا، ہر چیز بیچ ڈالی، سپریم کورٹ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کچی آبادیوں کے مقدمے میں کم آمدنی والے اور بے گھر افراد کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کوآخری موقع دیتے ہوئے دو ماہ میں قانون سازی کرنے کا حکم دیا ہے اگر عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو حکومتوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور پنجاب کے پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اطہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ہے اور ان سے جواب طلب کیا ہے‘ عدالت نے بے گھر افراد کے مسائل حل کرنے کے لئے حکومت کو ایک کمیشن قائم کرنے کا بھی حکم دیا



امریکی سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے پاکستان کو ایف سولہ طیارے دینے کی مخالفت کردی ،مخالفت درست نہیں، پینٹاگون

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکی سینیٹ کی خا رجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے پاکستان کو ایف سولہ طیارے فراہم کیے جانے کی مخالفت کردی۔ سینیٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر باب کروکر نے اس سلسلے میں ایک خط وزیر خارجہ جان کیری کو تحریر کیا ہے۔خط میں جان کیری سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے حقانی گروپ سے روابط ہیں لہذا اسے ایف سولہ طیارے فروخت نہ کیے جائیں۔اپنے خط میں کروکر نے لکھا ہے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو اپنے ملک میں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رکھی ہیں۔پاکستان چاہے تو خود اپنی رقم سے یہ طیارے خرید سکتا ہے وہ امریکا کو یہ طیارے کم قیمت پر پاکستان کو فروخت نہیں کرنے دیں گے۔



کورکمانڈر کانفرنس، دہشتگردی کیخلاف جنگ پیچیدہ جدوجہد ہے، جنرل راحیل شریف

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پیچیدہ جدوجہد ہے۔ آپریشن ضرب عضب میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں۔ ائی ایس پی آر کے مطابق پائیدار امن کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ بدھ کے روز آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی سلامتی اور علاقائی سلامتی کا مفصل جائزہ لیا گیا اجلاس میں افغان مفاہمتی عمل‘ پاک چین اقتصادی راہداری کی سکیورٹی اور دیگر امورپر بھی غور کیا گیا جبکہ شمالی وزیرستان سے عارضی طو رپر نقل مکانی کرنے والے بے گھر افراد کی باعزت اور جلد واپسی کے عمل پر بھی غور کیا گیا-



پاکستان اور بھارت کو دہشت گردی کیخلاف ’’ایک‘‘ہونا ہوگا،امریکہ

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی حالیہ کارروائیاں قابل ستائش ہیں جبکہ خطے میں امن کے لئے پاکستان اور بھارت کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہو گا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے حالیہ دنوں میں دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق موثر کارروائیاں کیں لیکن پاکستان کو اب بھی دہشت گرد گروپوں سے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال کشیدہ ہے، دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہو گا، خطے میں قیام امن اور استحکام پاکستان اور بھارت کی مشترکہ ذمے داری ہے-