حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا اس لئے آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کرسکتے، مولانا فضل الرحمان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اصولی طور پر فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں لیکن قومی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے اسے قبول کیا تاہم حکومت نے ملٹری کورٹس کے لئے آئینی بل پر ہمیں تاریکی میں رکھا اس لئے اس کی حمایت نہیں کرسکتے۔



دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سربراہ پاک فوج

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ہم انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ہر قیمت پر جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔



جرأت مندانہ فیصلے نہ کئے تو قوم کا ہاتھ ہمارے گریبان پرہوگا، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے عفریت کا مقابلہ کرنے کا عزم ٹھوس اور دو ٹوک فیصلوں کا تقاضہ کرتا ہے اور آج اگر جرأت مندانہ فیصلے نہ کئے تو قوم کا ہاتھ ہمارے گریبان پر ہوگا۔



خصوصی عدالتیں فوج نہیں وقت اور حالات کی ضرورت ہیں، سربراہ پاک فوج

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ خصوصی عدالتیں فوج کی نہیں وقت اور حالات کی ضرورت ہیں اور جیسے ہی صورتحال معمول پر آئے گی پرانے نظام پر واپس آجائیں گے۔



کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، اسلحہ برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: سی آئی ڈی پولیس نے اتحاد ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلئے۔