اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مشرف کے بیرون ملک جانے کی سب سے زیادہ وہ جماعت مخالفت کر رہی ہے جس نے اپنے 5 سالہ دور حکومت میں جنرل مشرف کے ساتھ این آر او والی دوستی نبھائی، جنرل مشرف پی پی کے دور حکومت میں چار دفعہ بیرون ملک گئے کیا اس وقت حکمرانوں کا جمہوری پن سویا ہوا تھا؟ تحقیقاتی کمیٹی نے مشرف کوبی بی کے قتل میں ملوث ہونے کا عندیہ دیا
اسلام آباد: قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ دو سالوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2 ہزار 498 دہشتگردی کے منصوبے ناکام بنائے اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ آئندہ ماہ باقاعدہ کام شروع کردیگانیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کا کام رواں سال کے وسط میں شروع ہونے کی توقع ہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا 77 فیصد توانائی کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا‘ حکومتی اقدامات سے رواں سال افراط زر کی شرح 5.1 فیصد تک کم ہو جائیگی۔جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران بتایا گیا کہ اس وقت اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں تین دیہی مراکز صحت اور 14 بنیادی صحت کے یونٹ کام کر رہے ہیں۔ ترلائی میں 200 بستروں سے آراستہ اسلام آباد جنرل ہسپتال کا پی سی ون جس کا تخمینہ 2 ارب 72 کروڑ 25 لاکھ روپے ہے‘ حکومت کے زیر غور ہے جبکہ ترنول اور کرپا میں بنیادی ہیلتھ یونٹ کی تعمیر بھی زیر تکمیل ہے۔
واشنگٹن: روس کی فوج مداخلت جتنی عجلت سے شام میں شروع ہوئی تھی اسی تیز رفتاری سے ختم بھی ہو گئی پوٹن نے اچانک شام سے اپنے افواج کی واپسی کا نہ صرف اعلان کیا بلکہ ہوائی حملوں میں بہت زیادہ کمی کر دی ہے شام حکومکت مخالف جنگجوؤں کے خلاف ہوائی حملے نہ ہونے کے برابر ہیں پوٹن کا فوجیں واپس بلانے کا اعلان اس وقت آیا جب جنیوا میں امن مذاکرات شروع ہوئے کہ شام میں جنگ بندی کے بعد نئی حکو مت سازی پر مذاکرات شروع کئے جائیں جس میں صدر بشارالاسد کا کوئی کردار نہیں ہو گا شام کی خانہ جنگی میں تین لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک کروڑ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں یا اپنا وطن چھوڑ چکے ہیں شام میں امن کے دوبارہ قیام کے لئے مغرب اور روس کا موقف یکساں نظر آتا ہے روس کی شام میں طویل عرصے تک موجوددگی کی صورت میں روس کو فائدہ سے زیادہ نقصانات کا اندیشہ ہے
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے 25 بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (آئی این جی اوز) کو نئے طریقہ کار کے تحت رجسٹریشن کرانے اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد پاکستان میں باضابطہ طور پر کام کرنے کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ارکین نے ملک میں زرعی اجناس کی فراہمی کو یقینی بنانے اور کاشتکاروں کو سبسڈی دینے بلوچستان میں ایف سی کی وردی میں وارداتوں کی روک تھام کیلئے ایف سی کی وردیوں کے عام استعمال پر پابندی عائد کرنے اور ایبٹ آباد سے ریلوے بکنگ آفس ختم نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔منگل کے روز اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے جے یوآئی کے رکن اسمبلی مولانا امیر زمان نے کہاکہ بلوچستان کے کاشتکاروں کو اس وقت بعض کھادیں دستیاب نہیں ہیں
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ خواتین اراکین پارلیمنٹ نے ہر دور میں جمہوریت کے فروغ ، پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے کوششیں کی ہیں اور کلیدی کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے آج پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری نظا م اپنی جگہ پر موجود ہے انہوں نے کہا کہ آج ہماری جمہوریت اور پارلیمان پاکستا ن کی خواتین کی مرہون منت ہے ۔ پیر کو چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار خواتین اراکین پارلیمنٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے منعقد ہ ایک سیمینار میں مہمان خصوصی کے طور پر کیا ۔سیمینار کا انعقاد فافین اور ٹرسٹ فار ڈیموکریٹ ایجوکیشن اینڈ اکاونٹبلیٹی نے کیا تھا۔ محترمہ فاطمہ جناح سے لے کر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو تک خواتین نے جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ہے اور آمریت کے خلاف آواز بلند کی ہے ۔
کراچی: سیاسی منظرنامے سے غائب رہنے والے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے رہنما رضا ہارون نے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ رضا ہارون آج اچانک دبئی سے کراچی پہنچے تھے
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ سے لاتعلق ہونے والے رہنما رضا ہارون دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔ گزشتہ کافی عرصے سے ایم کیو ایم سے لاتعلق رہنے والے رہنما رضا ہارون اچانک دبئی سے کراچی پہنچ گئے اور پرائیوٹ گاڑی کے ذریعے اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔ ایئرپورٹ پر جب رضا ہارون سے پاکستان واپسی اور مصطفیٰ کمال کی نئی پارٹی میں شمولیت سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی کسی بھی بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ جیل میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے بیرک پر رینجرز کی جانب سے چھاپہ مارا گیا جبکہ ان سے کسی اور کے ساتھ شامل ہونے کے لیے حلف نامے پر دستخط کروانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا.