کورکمانڈر کانفرنس، دہشتگردی کیخلاف جنگ پیچیدہ جدوجہد ہے، جنرل راحیل شریف

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پیچیدہ جدوجہد ہے۔ آپریشن ضرب عضب میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں۔ ائی ایس پی آر کے مطابق پائیدار امن کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ بدھ کے روز آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی سلامتی اور علاقائی سلامتی کا مفصل جائزہ لیا گیا اجلاس میں افغان مفاہمتی عمل‘ پاک چین اقتصادی راہداری کی سکیورٹی اور دیگر امورپر بھی غور کیا گیا جبکہ شمالی وزیرستان سے عارضی طو رپر نقل مکانی کرنے والے بے گھر افراد کی باعزت اور جلد واپسی کے عمل پر بھی غور کیا گیا-



پاکستان اور بھارت کو دہشت گردی کیخلاف ’’ایک‘‘ہونا ہوگا،امریکہ

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی حالیہ کارروائیاں قابل ستائش ہیں جبکہ خطے میں امن کے لئے پاکستان اور بھارت کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہو گا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے حالیہ دنوں میں دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق موثر کارروائیاں کیں لیکن پاکستان کو اب بھی دہشت گرد گروپوں سے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال کشیدہ ہے، دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہو گا، خطے میں قیام امن اور استحکام پاکستان اور بھارت کی مشترکہ ذمے داری ہے-



پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، ملازمین کو کام پر جانے کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آٹھویں روز ہڑتال ختم کردی اور چیئرمین کمیٹی نے احتجاج ختم کرتے ہوئے قومی ایئرلائن کے ملازمین کو کام پر واپس جانے کی ہدایت کر دی اور کہاکہ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے ، ملازمین کے بھرپور تعاون سے فلائٹ آپریشن بھی شروع کریں گے، حکومت نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ، قومی اثاثے کی حفاظت اور سلامتی کو لاحق ممکنہ خطرات سے غیر متعلق نہیں رہ سکتے، سول ایوی ایشن انڈسٹری سے وابستہ شخصیت نے حکومت سے مفاہمت میں اہم کردار ادا کیا ، حکومت کی تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کے بعد فلائٹ آپریشن بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے، ایک یا دو روز میں کچھ چیزیں مزید واضح ہو جائیں گی-



کینیڈا کا شا م اور عرا ق میں دعش کے خلا ف فضا ئی آ پر یشن بند کر نے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا شام اور عراق میں داعش کے شدت پسندوں کے ٹھکانے پر بمباری 22 فروری سے بند کر دے گا۔دارالحکومت اوٹاوا میں ٹروڈو نے کہا کہ صرف فضائی حملوں سے مقامی لوگوں کو طویل مدتی فائدہ نہیں پہنچایا جا سکتا۔گذشتہ سال اکتوبر میں وزیر اعظم بننے والے ٹروڈو نے اپنے انتخابی مہم کے دوران چھ جنگی طیاروں کو شام اور عراق سے واپس بلانے کا وعدہ کیا تھا۔تاہم ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا ان علاقوں میں اپنے دو نگراں طیاروں کی تعیناتی جاری رکھے گا۔ یہ اہم ہے کہ ہم سمجھیں کہ فضائی حملے محدود فوجی اور ریاستی مقاصد حاصل کرنے کے لیے تو ٹھیک ہیں لیکن یہ معاشروں کے لیے طویل المدتی استحکام نہیں پیدا کر سکتے۔



جنرل راحیل دلیر ہیں طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے مذاکرات نہیں ہوسکتے ، امریکی فوج

| وقتِ اشاعت :  


کابل/ واشنگٹن: افغانستان میں امریکی فوج کی کمانڈ سے سبکدوش ہونے والے جنرل جون کیمبل نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اقدامات کئے، پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بہت جرات مند اور دلیر ہیں جن کی بدولت فوجی آپریشن میں یہ اقدامات کئے گئے،آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے بڑی تعداد میں شدت پسند بھاگ کر افغانستان آگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں آرمڈ سروسز کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے جنرل جون کیمبل نے کہا کہ گز شتہ سال دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کے نتیجے میں بڑی تعداد میں انتہا پسند



گورنر خیبر پختونخوانے اپنا تحریری استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کر دیا،آئندہ48 گھنٹوں میں منظور کئے جانے کا امکان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے اپنا استعفیٰ تحریری طور پر وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کر دیا ،آئندہ48 گھنٹوں میں استعفیٰ منظور کئے جانے کا امکان ہے ،حکومت نے سردار مہتاب احمد خان کی جانب سے پیش کئے جانے والے نئے گورنرکیلئے تین ناموں پر غوروغوض شروع کر دیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز گورنر سردار مہتاب احمد خان نے وزیرا عظم سے ملاقات کی جس میں انہوں نے گزشتہ روز گورنر کے عہدے سے استعفے دینے کی وجوہات سے سے آگاہ کیا ،ذرائع نے بتایا کہ گورنر نے وزیر اعظم کو عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے قائل کر لیا ہے



انڈیا میں تبلیغی جماعت پر پابندی نہیں ،اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں پابندی مضحکہ خیز ہے ،غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


مانسہرہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری اورسینٹ کے ڈپٹی چیئر مین مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیکولر بنانے کی سازشیں ایک بار پھر عروج پر ہیں لیکن مو لانا غلام غوث ہزاروی اور مو لا نا مفتی محمود کے ماننے والے ایسی ہر سازش کا پار لیمنٹ کے اندر اور باہر ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو لا دین ریاست نہیں بننے دیا جا ئے گا ،دین مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور اسلام کے پھیلانے کا بہترین ذریعہ ہیں کا لجو ں اور یو نیورسٹیوں میں تبلیغی جماعت کے داخلے پر پابند ی لگا نے کی جے یو آئی شدید مذمت کرتی ہے ،حیرانگی اس بات پرہے انڈیا میں تبلیغی جماعت پر کو ئی پابندی نہیں



افغان مفاہمتی عمل، چار فریقی گروپ کا اجلاس، افغان حکومت اور طالبان کے براہ راست مذاکرات پر اتفاق

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: افغانستان میں مفاہمتی عمل بارے چار فریقی گروپ نے افغانستان میں تمام طالبان گروپوں سے مذاکرات اور رواں ماہ کے آخر میں افغان حکومت اور طالبان کے براہ راست امن مذاکرات کرانے کی کوششوں پر اتفاق کیا ہے اور کہا ہے کہ ا فغان مفاہمتی عمل کا نتیجہ افغانستان میں عدم تشدد اور پائیدار سیاسی امن کا حل ہونا چاہیے۔ چار فریقی گروپ کا آئندہ اجلاس 23 فروری کوکابل میں ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امن مذاکراتی عمل سے متعلق چار فریقی گروپ کا تیسرا اجلاس ہفتہ کو اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ‘پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری ، افغان نائب وزیر خاجہ حکمت خلیل زئی‘ امریکہ کے پاکستان افغانستان کیلئے خصوصی



پاکستان میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں ،بھارت بلوچستان میں دراندازی بند کرے ،سعدرفیق

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھارت سے بلوچستان میں مداخلت بند کرنیکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے ، فرقہ واریت پھیلانے سے بیرونی قوتیں باز رہیں‘ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اسکے لیے معنی خیز مذاکرات ضروری ہیں ’بھارت کے وزیر اعظم کو احساس ہو چکا ہے کہ پاکستان کو دھمکیاں دے کر اور الزام لگا کر ترقی نہیں کرسکتے ، اسی لیے وہ خود چل کر پاکستان آئے مگر اب بات آگے بڑھنی چاہئے یہ نہیں ہو سکتا کہ تجارت چل پڑے اور کشمیر پر بات نہ چلے ‘کشمیر تقسیم بھارت کا نامکمل ایجنڈا ہے‘مسئلہ کشمیر نے پورے خطے کی ترقی کو روکا ہوا ہے ، اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق دلائے۔



افغان طالبان کے بعض دھڑے تشدد ترکِ کر نے پر تیارہیں ،عبداللہ عبداللہ

| وقتِ اشاعت :  


نئی دہلی: افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بعض طالبان دھڑوں کی جانب سے تشدد ترک کرنے کی اْمید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان آئندہ 6 ماہ میں امن مذاکرات کی توقع کررہا ہے۔خیال رہے کہ کابل اور طالبان کے درمیان امن مذاکراتی عمل گزشتہ سال کے وسط میں اس وقت تعطل کا شکار ہوگیا تھا جب طالبان کے بانی رہنما ملا عمر کی موت کی خبر منظر عام پر آئی گئی تھی کہ ملا عمر کی موت دو سال قبل ہوچکی ہے۔ بر طا نو ی خبر رساں ادارے کے مطابق عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ ملا عمر کی موت نے طالبان کو کئی دھڑوں میں تقسیم کردیا ہے، جس نے امن مذاکراتی عمل کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی اس اْمید کا اظہار بھی کیا جاسکتا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے جنوبی ایشیائی ریاست میں 15 سال کے خونی تصادم کے بعد امن قائم ہوسکتا ہے۔