سلگتا بلوچستان کتاب بلوچ عوام کی جدوجہد میں نئی جاں ڈال دیگی سیاسی و صحافی رہنماء

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : نیشنل پارٹی کے جنرل سیکریٹری جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ سینئرصحافی عزیزسنگھورایک قوم پرست اور نظریاتی کارکن ہے۔عزیزسنگھورنے اپنی کتاب میں بلوچستان کے ہرہرضلع کاتاریخی پس منظر،جعفرافیائی حالات،معاشی حالات،مسائل اور بلوچستان کے لوگوں کی مشکلات کواپنے کالموں کے ذریعے لکھ کر اس کوتاریخ کاحصہ بنادیاہے۔انہوں نے اپنی کتاب “سلگتابلوچستان” میں بلوچستان کی ماضی کی تاریخ اورموجودہ حالات کوبڑی خوبصورتی کے ساتھ کتاب کی شکل دی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں سینئرصحافی اور کالم نگار عزیز سنگھور کی کتاب “سلگتابلوچستان”کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔



14مزید ممالک سی پیک میں سر سر مایہ چاہتے ہیں سیکورٹی مزید بہتر بنائیں گے ،خالد منصور

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ مذید14 ممالک سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں، چینی سرمایہ کاری کے تمام منصوبوں کیلئے سی پیک طرز کی سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پاکستان میں اس وقت 147چینی کمپنیاں کام کر رہی ہیں،چینی سرمایہ کار ملک میں موبائل فون تیار کر رہے ہیں ،سی پیک میں مستقبل میں سرمایہ کاری بڑھے گی ،مختلف وزارتوں اور اداروں کی سرمایہ کاری تیز کرنے کی رفتار کو بھی تیز کیا گیا ہے۔



چیئرمین سینٹ نے ایران کیساتھ سرحدی تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: چیئر مین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کی ہدایت پربلوچستان کی سرحدی تجارت اور مقامی تاجروں کے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس کوئٹہ میں طلب کر لیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا خصوصی اجلاس کوئٹہ میں منعقد کرنے کی منظوری دے دی۔



سندھ میں سی پیک منصوبوں کی سیکورٹی مزید سخت بنانے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سندھ میں سی پیک سیکیورٹی کو مزید پول پروف بنانے کیلئے محکمہ داخلہ سندھ متحرک ہوگئی ، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سندھ کے دارلحکومت کراچی سمیت دیگر اضلاع میں جاری سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ایک ہزار چھ سو اہلکاروں پر مشتمل خصوصی فورس تشکیل دیا جارہا ہے۔ سیکیورٹی… Read more »



بجلی مہنگی کر کے عمران خان عالمی کٹھ پتلی کا روپ دھار چکے، بلاول بھٹو

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بجلی کی قمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجزکی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنا عوام کا معاشی قتل ہے۔



وزیراعظم براہ راست منتخب نہیں ہوتا، اپوزیشن میئر کا بلاواسطہ انتخاب چاہتی ہے: وزیراعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم براہ راست منتخب نہیں ہوتا لیکن اپوزیشن میئر کے لیے  بلاواسطہ انتخاب چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 22 ایم این ایز ہیں، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ ایک حلقے سے انتخابات لڑتے ہیں۔