وفاق کی طرح پنجاب بھی عطیات، صدقات پر چل رہا ہے، عظمیٰ بخاری

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین خریدنے، ڈینگی سے نمٹنے اور لاہور کا کچرا اٹھانے کے لیے حکومت کے پاس پیسے نہیں، وفاق کی طرح پنجاب بھی عطیات، صدقات اور چندے پر چل رہا ہے۔



مبارک ولیج کو سولر سسٹم سے بجلی کی فراہمی کا منصوبہ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: کراچی کی دوسری بڑی ماہی گیر بستی کو سولر سسٹم سے بجلی فراہمی کا آغاز کیا گیا۔ تمام گھروں کو مفت سولر سسٹم فراہم کی جارہی ہے۔ یہ سلسلہ دو مرحلے میں مکمل کیا جائیگا۔ اس منصوبے کی منظوری ماہی گیروں کا ادارہ فشرمینز کوآپریٹیو سوسائٹی (ایف سی ایس) کے ایڈمنسٹریٹر زاہد حسین بھٹی نے دی۔



نیب آرڈیننس میں ترمیم: عمران خان نے خود اور حکومت کو این آر او دیا، شہباز شریف

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے نیب آرڈیننس میں تیسری ترمیم سے خود کو اوراپنی حکومت کو این آر او دیاہے۔اپنے ایک بیان  میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم احتساب کی آڑ میں سراسر سیاسی انتقام ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ اپوزیشن کو نشانہ بنانے کےلیے ہے۔



پاکستان کا بھارت کی بلائی گئی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے بلائی گئی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت امن تباہ کرنے والا ہے، یہ امن قائم کرنے کے لئے کچھ نہیں کرسکتا۔



بینکوں پر سائبر حملے اور رقم نکلوانے سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بیان جاری

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: اسٹیٹ بینک پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ 9 بینکوں پر سائبر حملے، رقم نکلوانے اور ڈیٹا چوری کیے جانے کی خبریں درست نہیں۔ایک بیان میں مرکزی بینک نے ایسی اطلاعات کی تردید کی اور واضح کیا کہ سائبر حملوں سے متعلق مرکزی ترجمان عابد قمر کا حوالہ دے کر چلائی جانے والی خبریں جعلی ہیں۔ 



بحرین سے اسلام آباد آنے والا غیر ملکی طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کو ڈی جی سی اے اے کے حکم پر معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز بحرین سے اسلام آباد آرہی تھی، کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کی غلط رہنمائی کی جس کی وجہ سے طیارہ8ہزار فٹ بلندی کے بجائے 5ہزار فٹ بلندی پر آگیا۔