چینی کی قیمت پاکستان میں نئی بلندی پر پہنچ گئی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پاکستان میں چینی کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔چیئرمین ہول سیلز گروسرز ایسوسی ایشن عبدالروف ابراہیم کا کہنا ہے کہ چینی کی ایکس مل قیمت 4 روپے بڑھ کر 119 روپے ہو گئی ہے جبکہ ہول سیل میں چینی کی قیمت 121 روپے ہو گئی ہے۔



پاکستان میں ڈالر کی قیمت مزید گر گئی، کتنا سستا ہوا؟

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 30 پیسے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ایک موقع پر ڈالر 55 پیسے سستا ہو کر 171 روپے 10 پیسے پر گردش کر رہا تھا تاہم اب ڈالر 30 پیسے کم ہو کر 171 روپے 30 پیسے کا ہو گیا ہے۔



آئی ایم ایف سے معاہدہ اسی ہفتے ہوجائے گا، شوکت ترین

| وقتِ اشاعت :  


مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں، معاہدہ اسی ہفتے ہوجائے گا۔شوکت ترین نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کیلئے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے، آئینی ترامیم کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے۔



نیب ترمیمی آرڈیننس 2021جاری:چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کو ہوگا

| وقتِ اشاعت :  


صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی منظوری سے تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق 6 اکتوبر سے ہوگا۔ چیئرمین نیب کوہٹانے کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل سے واپس لے کر صدر مملکت کو دے دیا گیا ہے۔



زرداری، مریم اور شہباز کو ریلیف نہیں ملےگا، تیسرا نیب آرڈیننس جاری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کا تیسرا ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کردیا گیا۔نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت دھوکا دہی اور فراڈ کے کیسز واپس نیب کے سپرد کردیے گئے ہیں جب کہ  مضاربہ کیسز بھی واپس نیب کو سونپ دیے گئے ہیں۔



معاہدے میں خیانت ہوئی تو بڑی طاقت سے میدان میں آئیں گے، مفتی منیب الرحمٰن

| وقتِ اشاعت :  


مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہم نے مذاکرات کسی خوف میں نہیں بلکہ جرت مندی سے کیے اور اگر معاہدے میں کوئی خیانت ہوئی تو بڑی طاقت سے میدان میں آئیں گے۔



امریکا سے فائزر ویکسین کی مزید 13 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

| وقتِ اشاعت :  


امریکا سے انسداد کورونا ویکسین، فائزر کی مزید 13 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔امریکی سفارت خانے کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران پاکستان کو 2 کروڑ 30 لاکھ انسداد کورونا ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں۔



پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.18 فیصد تک پہنچ گئی

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں کورونا سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے اور  482 نئے کیسز  بھی رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40621 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 482 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 6 ہلاکتیں ہوئیں۔



جیوانی کے ساحل پر نایاب آرہ مچھلی ماہی گیروں کے جال میں پھنس گئی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پاکستان اور  ایران کی سمندری سرحد پر نایاب ’آرہ‘ مچھلی ماہی گیروں کے جال میں آگئی۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق 29 اکتوبر کو جیوانی کے ساحل پر ماہی گیروں نے آراہ مچھلی کے جال میں آنے کی اطلاع دی۔



’ہواؤں کا رخ تبدیل ہوگیا، اب پی ٹی آئی والوں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی‘

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی انتخابات میں کیسے جیتی سب کوپتا ہے اب پی ٹی آئی کے لوگ انتخابات میں اپنی ضمانتیں ضبط کروائیں گے کیونکہ اب ہواؤں کا رخ بدل گیا ہے۔