ٹک ٹاک پر پابندی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عدالت

| وقتِ اشاعت :  


چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا ہے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بلاک کرنا بادی النظرمیں آئین میں دئیے گئے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف کیس پر سماعت میں عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی اے آئندہ سماعت پر عدالت کو مطمئن کرے کہ اس نے ٹک ٹاک پر پابندی کیوں لگائی؟



فوجی اداروں کے سربراہوں کے خلاف نعرے قومی مفاد کے خلاف، اس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، شہباز شریف

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی جلسوں میں فوج کے اداروں کے سربراہوں کے خلاف نعرے لگانا نہ صرف قومی مفاد کے خلاف ہے بلکہ اس کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔



باہمی اتحاد سے مغربی طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہو گا: سراج الحق

| وقتِ اشاعت :  


امیرِ جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ فرقوں اور گروہ بندی سے نکل کر باہمی اتحاد سے مغربی طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔لاہور میں وحدتِ امت کانفرنس سے خطاب میں امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ تمام امت ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو جائے۔