چینی کمپنی کا داسو ڈیم پر پھر کام شروع کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


چینی کمپنی کی جانب سے داسو ڈیم پر دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چینی کمپنی گیزوبا گروپ نے خود کش حملے کے بعد کام بند کر دیا تھا۔چینی کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واپڈا نے داسو ڈیم پروجیکٹ پر سیکیورٹی کو کافی حد تک بہتر بنایا ہے، 25 اکتوبر سے مرحلہ وار دوبارہ کام شروع ہو گا۔



ڈی آئی خان میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار شہید

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔  ڈی آئی خان میں تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔ پولیس کے مطابق پولیس کانسٹیبل اکرام اللہ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات تھا اور ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا تاہم راستے میں 2 موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔



حکومت کا کالعدم ٹی ایل پی کیخلاف مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


وزیرداخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ حکومت نے کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کیخلاف تمام مقدمات منگل یا بدھ تک واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ ہم نے کالعدم تنظیم سے8 گھنٹے تفصیلی مذاکرات کیے ہیں۔ مذاکرات میں وفاقی و صوبائی وزرا انتظامیہ شریک ہوئے۔ ہماری خواہش ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر کی جائے۔



ریسرچ سے طالبعلم مضبوط ہوتا ہے، خورشید شاہ

| وقتِ اشاعت :  


پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی نے ریسرچ کا اچھا کانسپٹ دیا ہے، ریسرچ سے طالبعلم مضبوط ہوتا ہے۔خورشید شاہ نےبیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی کم بجٹ میں کیسے نظام تعلیم کو بہتر کر سکتے ہیں۔



الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری سے الزامات کا جواب طلب کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


 راولپنڈی /  اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری سے توہین عدالت آرڈیننس کے تحت الزامات کا جواب طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو طلب کرلیا ہے، اور اس حوالے الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا۔



وزیراعلیٰ جام کمال کا وزیراعظم کو مشورہ، ابن العربی کا مشہور قول بھی شیئر کیا

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے نامور مفکر، شاعر اور فلسفی ابن العربی کا مشہور قول شیئر کیا اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو ایک مشورہ بھی دیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ سیاسی تحریک بلوچستان اور پاکستان کی سیاست میں ایک نئے دور ک



اسٹیٹ بینک نے ای سہولت تصدیق کے ساتھ ڈالر خریدنے کی اجازت دے دی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: حقیقی خریداروں کی سہولت کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے عارضی طور پر ایکسچینج کمپنیوں کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے ای سہولت آؤٹ لیٹس سے بائیو میٹرک سرٹیفیکیشن حاصل کرنے والے افراد کو 500 ڈالر تک فروخت کرنے کی اجازت دے دی۔ اسٹیٹ بینک نے 7 اکتوبر کے ایک اعلامیے کے ذریعے ایکسچینج کمپنیوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ 500 ڈالر اور اس سے زائد کی بیرونی ترسیلات زر کے برابر تمام غیر ملکی کرنسی فروخت کے لین دین کے لیے 22 اکتوبر سے لازمی بائیو میٹرک تصدیق کریں۔



ایم کیو ایم کا حکومت سے علیحدگی اور قبل از وقت انتخابات کا اشارہ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: ایم کیو ایم نے حکومت سے علحیدگی اور قبل از وقت انتخابات کا اشارہ دیدیا۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومت کا ساتھ جمہوریت بچانے کیلیے دیا، ہمارے بغیر بھی جمہوریت بچ سکتی ہے تو ہم علیٰحدہ ہوسکتے ہیں، حکومت اور فوج کو ہی نہیں پوری قوم کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، ڈی جی آئی ایس آئی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر سب کو بے چینی ہے، اگر قوم کو ضرورت ہوتو قبل از وقت انتخابات ہونے چاہئیں، ووٹ نہیں بولے گا تو روڈ بولے گا۔



اپوزیشن کوعوام کا نہ احساس ہے نہ ہی ملک کی پرواہ، عثمان بزدار

| وقتِ اشاعت :  


 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کوعوام کا نہ احساس ہے نہ ہی ملک کی پرواہ۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے نازک حالات میں قوم کوتقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے، اپوزیشن کوعوام کا نہ احساس ہے نہ ہی ملک کی پرواہ، یہ عناصر صرف پوائنٹ اسکورنگ کے لئے قومی مفادات کو داؤ پر لگارہے ہیں، اپوزیشن کا احتجاج بے معنی حیثیت رکھتا ہے، بدقسمتی سے ان عناصر کا ایجنڈا صرف ذاتی مفادات کے گرد گھومتا ہے، یہ عناصر اپنے دور میں بھی عوام سے مخلص نہ تھے، نہ اب ہیں اور نہ آئندہ ہوں گے۔