آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لارہے ہیں، فواد چوہدری

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں کے حوالے سے ‏قانون بنا کرکابینہ کے حوالے کر دیا ہے، 2018 سے کہ رہا ہوں کہ بنیادی سیاسی اصلاحات کے بغیرملک آگے نہیں جا سکتا، میڈیا اور عدالتی اصلاحات لازمی ہیں۔



کالعدم جماعت کا احتجاج: پنڈی میں کئی سڑکیں بند، لاہور میں بھی روڈز بلاک، نیٹ سروس معطل

| وقتِ اشاعت :  


کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی جب کہ راولپنڈی میں بھی راستے بند کرکے میٹرو بس سروس معطل کردی گئی ہے۔وزارت داخلہ نے گزشتہ روز پی ٹی اے کو خط لکھ کر لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔



پاکستان میں کوروناسےمزید16اموات

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید16افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 344 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید567 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار393ہوگئی۔



نیب نے خورشید شاہ کو بلاجواز گرفتارکیاتھا، ضمانت اس کی واضح مثال ہے، پیپلزپارٹی بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے سابق قائد حزب اختلاف و رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کی ضمانت منظوری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضمانت منظوری نے ثابت کردیا کہ نیب نے جھوٹا مقدمے میں بلاجواز خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھاجھوٹے مقدموں میں خورشید شاہ اور انکے خاندان کو جن اذیتوں سے گزرنا پڑااسکا حساب سلیکٹڈ حکومت سے لیا جائے گا۔



افغانوں کی پاکستان آمد سے متعلق گیٹ پاس کی شرط ختم کر دی ہے، وزیرخارجہ

| وقتِ اشاعت :  


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانوں کی پاکستان آمد سے متعلق گیٹ پاس کی شرط ختم کردی ہے، افغانستان سے میڈیکل اور ایمرجنسی کیسز کے لیے ویزا آن ارائیول کردیا گیا ہے۔



کیماڑی سے سہراب گوٹھ تک کراچی کے ہر علاقے پر خصوصی توجہ دی جائے، بلاول بھٹو

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر قائد میں جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیل سے آگاہ کیا۔