ڈالر نے مقامی کرنسی کو کچل کر رکھ دیا، رضا ربانی

| وقتِ اشاعت :  


سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر نے مقامی کرنسی کو کچل کر رکھ دیا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک کا روپے کی قدر میں کمی سے فائدے کا بیان ظالمانہ لطیفہ ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گرنے سے روپے کی قدر مزید کم ہوگی۔



مختلف پروگرامز کے ذریعے کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کررہے ہیں، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت مختلف پروگرامز کے زریعے کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کررہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ صوبہ پنجاب سے متعلق مختلف انتظامی اور ترقیاتی امور پر اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔



خواجہ آصف گورنر اسٹیٹ بینک پر برس پڑے

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف گورنر اسٹیٹ بینک پر برس پڑے اور کہا کہ یہ آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں انہوں نے ملک کا دیوالیہ کر دیا ہے۔خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ قرضے بڑھے ہیں، رضا باقر نے سنگدلی دکھائی۔



آئی ایم ایف سے مذاکرات کا ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا: وزارت خزانہ

| وقتِ اشاعت :  


ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔کنٹری نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ چھٹے جائزہ مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کی تکمیل کے لیے پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔



پی ڈی ایم کا کوئٹہ ,کراچی، لاہور،  اور پشاور سمیت ملک گیر ملک گیر احتجاج جاری

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: پی ڈی ایم کی  جانب سے کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک بھر میں بے روز گاری و مہنگائی کے خلاف احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک گیراحتجاج شروع ہوگیا ہے، مختلف شہروں میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین اور کارکنان احتجاجی مظاہروں میں شریک ہیں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جارہی ہے۔