|

وقتِ اشاعت :   October 22 – 2021

جہلم میں نجی اسکول کی دیوار گرنے سے 2 بچے  جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق نجی اسکول میں تقریب کیلئے ریہرسل کے دوران دیوار اسٹیج پر گرگئی۔

حکام نے بتایا کہ دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے میں 4 اساتذہ سمیت 16 بچے بھی زخمی ہوئے۔