ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 57  پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 173 روپے 35 پر پہنچ گیا ہے۔



فیس بک کی نئے نام سے خود کو دوبارہ متعارف کروانے کی منصوبہ بندی

| وقتِ اشاعت :  


سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک آئندہ ہفتے ایک نئے نام کے ساتھ خود کو دوبارہ متعارف کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔دی ورج نے مذکورہ معاملے سے براہ راست آگاہی رکھنے والے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مذکورہ دعویٰ کیا۔ فیس بک کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) مارک زکربرگ 28 اکتوبر کو کمپنی کی سالانہ کنیکٹ کانفرنس میں نام کی تبدیلی کے بارے میں بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور جلد یہ نام سامنے آسکتا ہے۔تاہم اس حوالے سے سوال کے جواب میں فیس بک نے کہا کہ کمپنی ’افواہوں یا قیاس آرائیوں‘ پر تبصرہ نہیں کرتی۔



سپریم کورٹ کا بلدیاتی حکومتوں کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے لوکل گورنمنٹس کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔سپریم کورٹ میں بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے لوکل گورنمنٹس کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے حکم ناموں کی مصدقہ نقول طلب کر لیں اور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت اور سرکاری حکام کے جمع تحریری جوابات بھی طلب کرلیے۔عدالت عظمیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب، سابق چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔



ڈونلڈ آرمن بلوم پاکستان کے لیے امریکا کے نئے سفیر نامزد

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ آرمن بلوم کو پاکستان کے لیے سفیر نامزد کردیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تیونس میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم کو پاکستان کے لیے سفیر نامزد کیا گیا ہے۔ امریکی قانون کے مطابق ڈونلڈ بلوم کی ابھی صرف نامزدگی عمل میں آئی ہے، ان کی حتمی تعیناتی کے لیے امریکی سینیٹ سے توثیق کا مرحلہ باقی ہے۔



کورونا وبا میں کمی؛ 24 گھنٹوں میں 12 افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 42 ہزار  126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 554 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔



سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر لگانے کی بھی صلاحیت نہیں، چیف جسٹس

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: چیف جسٹس نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر لگانے کی بھی صلاحیت نہیں ہے۔سپریم کورٹ میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نواب شاہ کے وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار ڈاکٹر شمس الدین  کے وکیل نے بتایا کہ آج امیدواران کے انٹرویو کئے جا رہے ہیں۔



پاکستان کے ساتھ مذاکرات بہترین سمت میں داخل ہو چکے: آئی ایم ایف ڈائریکٹر

| وقتِ اشاعت :  


آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ازور (Jihad azour) نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان چھٹے جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔

جہاد ازور نے اپنے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے اور قرض پروگرام کی مختلف شرائط کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کی خوشخبری جلد ملےگی: گورنر اسٹیٹ بینک

ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے حالیہ اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے، مذاکرات بہترین سمت میں داخل ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی خوشخبری جلد ملے گی۔



آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کی خوشخبری جلد ملےگی: گورنر اسٹیٹ بینک

| وقتِ اشاعت :  


گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ ڈیل کی خوشخبری جلد ملے گی۔ رضا باقر کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے لیے وزیر اعظم کا پیغام لے کر آیا ہوں، اب تک 2 لاکھ 60 ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھل چکے ہیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے 2.6 ارب ڈالر پاکستان آئے ہیں۔



وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی۔کوئٹہ میں  بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 4بجے منعقد ہوگا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد  پیش کی جائے گی۔