بجلی چوری روکنے اور وصولی کیلئے لیسکو میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور رینجرز پر مشتمل یونٹ قائم

| وقتِ اشاعت :  


لاہور:  وفاقی حکومت نے بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کے حوالے سے لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو ) کی مدد کے لیے سیکٹر کمانڈر سول آرمڈ فورس (رینجرز)، آئی ایس آئی، ایم آئی اور دیگر افسران پر مشتمل ’’ڈسکو سپورٹ یونٹ ‘‘قائم کر دیا۔



پی ٹی آئی سیاسی قیدیوں کی فہرست دے پھر ہم جواب دیں گے: رانا ثنا

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے تحریک انصاف والے سیاسی قیدیوں کی فہرست فراہم کریں پھر ہم انہیں بحث کے بعد جواب دیں گے۔



کون سا کیس ملٹری کورٹ اور اے ٹی سی میں جائے، یہ تفریق کیسے ہوئی؟ جسٹس محمد علی مظہر

| وقتِ اشاعت :  


سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ہے کہ یہ تفریق کیسے ہوئی کہ کچھ ملزمان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہو گا اور کچھ کا انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں؟ عدالت عظمیٰ نے مرکزی فیصلے میں آرمی ایکٹ کی شق 2 ڈی کالعدم قرار دی، کیا اب کلبھوشن یادیو جیسے ملک دشمن جاسوس کا کیس ملٹری کورٹس میں چل سکتا ہے؟



وزارت خزانہ نے پی ایس او، سوئی سدرن سمیت دیگر کمپنیوں کے مالیاتی نظام کو غیر موثر قرار دیدیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:وفاقی وزارت خزانہ نے پی ایس او، پاکستان پیٹرولیم لمٹیڈ، او جی ڈی سی ایل، سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیوں کے مالیاتی نظام کو غیر موثر قرار دے دیا۔



پشاور میں مسلح افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 شہری جاں بحق، ایک زخمی

| وقتِ اشاعت :  


خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے تہکال میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



محمود خان اچکزئی ملک دشمن ایجنڈےپرکاربندہیں،حنیف عباسی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد :حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہیں،