مئیر شپ کیلئے پشتونخوا میپ کی حمایت غیر مشروط اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کی، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(آن لائن)نیشنل پارٹی نے میٹروپولٹین کارپوریشن کیلئے پشتونخواملی عوامی پارٹی کی غیرمشروط حمایت جمہوری عمل کی مضبوطی اورباکردارقیادت کوآگے لانے کیلئے کیاان خیالات کااظہارنیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدرنیازبلوچ نے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں گزشتہ روز عثمان خان کاکڑ کی قیادت میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا



نصیر آباد ،ڈیرہ بگٹی میں بم دھماکے ایف سی کا کیپٹن سمیت3افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع نصیرآباد، ڈیرہ بگٹی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بم اور بارودی سرنگ دھماکوں کے واقعات میں فرنٹیئر کور کے ایک کیپٹن اور اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایک گیس پائپ لائن بھی دھماکے سے تباہ کردی گئی



سبی‘سرکار سردار دونوں ظالم ہیں‘سراج الحق

| وقتِ اشاعت :  


سبی/لاہور(آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران خوف میں مبتلا ہیں اسلام آبادکے حکمران بلٹ پروف گاڑیوں اور فول پروف سیکورٹی انتظامات کے بغیر اپنے بنگلوں سے نہیں نکلتے ،عام آدمی کی جان و مال اور عزت محفوظ نہیں اسلام آباد کی ظالم سرکار اور بلوچستان کے سردار سب ایک ہیں جو غریبوں کا خون چوس رہے ہیں



بلوچستان میں حالات تبدیل نہیں ہوئے، بلوچ حقوق کیلئے متحد ہوں،نواب عالی بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


چاغی ( نامہ نگار ) بلوچستان کے حالات میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوچکی ہے۔ ان خیالات کااظہار شہید نواب محمداکبر خان بگٹی کے نواسے جمہوری وطن پارٹی (عالی ) کے سربراہ نواب محمد میر عالی بگٹی نے دالبندین میں مقامی صحافیوں اور قبائلی معتبرین کے وفود سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے حالات لوگوں کے سامنے ہیں الیکشن بھی ہوئے



بھی بلوچوں کیلئے خونی ثابت ہوا ، ماما قدیر بلوچ 2104

| وقتِ اشاعت :  


کراچی ( این این اائی )وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1884دن ہو گئے۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں حیدر آباد سے آنیوالے وفد کی قیادت میر محمد علی تالپور بلوچ نے کی۔انہوں نے لاپتہ افراد و شہد کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2014کا سال بلوچ فرزندوں کی شہادت اغواء ، اجتماعی قبروں، مسخ شدہ لاشیں ، آبادیوں پر بمباری، خواتین و بچوں کے اٖغواء کی تاریخ رقم کر گئی۔



پسنی، ڈی پی او خضدار کے قافلے پر حملہ دو اہلکار جاں بحق،5اغواء،کیچ سے لاش برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ +پسنی +کیچ(نامہ نگاران +اسٹاف رپورٹر+خبر رساں ادارے) بلوچستان کے ضلع گوادر میں ساحلی شاہراہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خضدار کے کانوائے پر حملے میں دو اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ نامعلوم مسلح حملہ آور وں نے پانچ پولیس اہلکارو ں کا اسلحہ بھی چھین لیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈی پی او خضدار اصغر علی اور ان کے رشتہ دار سی ایم ایچ خضدار کے ایک آفیسر اپنے کے ہمراہ خضدار سے گوادر گئے تھے