سروس ڈیلیوری ، گورننس میں بہتری کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنا ممکن نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کی صحت کے شعبے میں اصلاحات کے نتیجے میں گزشتہ 20 ماہ کے دوران 164 سے زائد غیر فعال بی ایچ یوز کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے،



گوادر یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل کا افتتاح،خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے سہولیات ناگزیر ہیں، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے گوادر یونیورسٹی کے لیے گرلز ہاسٹل کی الاٹمنٹ کے اعلان کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے بلوچستان گورنمنٹ کی جانب سے تعمیر کردہ ہاسٹل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ یہ اقدام طالبات کے لیے محفوظ اور معیاری رہائش کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ گرلز ہاسٹل کی دستیابی بالخصوص اُن طالبات کے لیے انتہائی سہولت فراہم کرتی ہے جو گوادر شہر سے باہر کے علاقوں سے یونیورسٹی آف گوادر میں تعلیم حاصل کرنے آتی ہیں۔



ہر سال ہماری آبادی میں نیوزی لینڈ کی آبادی کے برابر اضافہ ہورہا ہے: عطا تارڑ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد میں پاکستان پاپولیشن سمٹ 2025 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بڑھتی آبادی کی وجہ سے صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں چیلنجز سامنے آرہے ہیں، بڑھتی آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے آگاہی پھیلانا ضروری ہے، آگاہی کے فقدان سے آبادی کا چیلنج مزید سنگین ہوتا جارہا ہے۔



شہریوں کی فلاح و بہبود حکمرانی کا اولین مقصد ہونا چاہیے،پاکستان ادارہ برائے پارلیمانی خدمات

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:پاکستان ادارہ برائے پارلیمانی خدمات نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے پروبیشنری افسران کے ایک وفد کی میزبانی کی، جنہوں نے پاکستان کے پارلیمانی نظام کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے ایک خصوصی تعلیمی اور معلوماتی سیشن میں شرکت کی۔