گورنر بلوچستان کا چیئرمین این ایچ اے سے رابطہ ژوب بائی پاس کی تعمیر کو بروقت مکمل کیا جائے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین شہریار سلطان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ڑوب بائی پاس منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کرنے اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے پر زور دیا. انہوں نے کہا کہ ڑوب، بلوچستان کا ایک اہم شہر، قومی شاہراہوں کے ذریعے دوسرے صوبوں سے رابطے کے مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔



مکران میڈیکل کالج کی طلبہ کامسئال کے حل کیلئے احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


تربت:  مکران میڈیکل کالج کے طلبہ کا کالج انتظامیہ کی غفلت اور مسائل کے حل کے لیے احتجاج، کلاس بائیکاٹ اور دھرنا۔ مکران میڈیکل کالج کے طلبہ نے کالج میں بنیادی مسائل کے حل میں ناکامی پر کالج انتظامیہ کے خلاف ریلی نکالی اور ایڈمن بلاک کے سامنے دھرنا دیا۔ طلبہ نے احتجاج کے سبب… Read more »



کو ئٹہ کو سیا سی یتیموںکا مر کز بنا کر حقیقی نما ئند ں کو پا رلیمنٹ سے با ہر نکلاگیا ہے ،لشکری رئیسا نی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ عوامی نمائندگی کا اختیار عوام کے پاس ہے،کوئٹہ شہر کو سیاسی یتیموں کا مرکز بناکر حقیقی نمائندوںکو پارلیمنٹ سے باہر رکھ کر ان لوگوں کو شہر پر مسلط کیا گیا ہے جو اپنے حلقوں میں کونسلر بننے کی اہلیت نہیں رکھتے،



بلوچستان میں مارشل لاء کے دور میں بھی پریس کلب پر پابندیاں نہیں لگائیں گئیں ،نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہؒ نیشنل پارٹی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اسلم بلوچ کی قیادت میںایک وفد نے کوئٹہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری بنارس خان سے ملاقات کی ملاقات کے دوران صحافی نورالہیٰ بگٹی، ایوب ترین ،کاظم مینگل اورنیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ سابق صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ ممبر مرکزی کمیٹی حاجی عطاء محمد بنگلزئی، صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ،سابق ممبر مرکزی کمیٹی ملک نصیر شاہوانی بھی موجود تھے۔



شدید طوفانی ہواؤں، بارشوں، اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہے،ضلعی انتظامیہ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:  ضلعی انتظامیہ نے ایک اہم اعلامیہ جاری کیا ہے ،جس میں ساحلی علاقوں کے ماہی گیروں کو موسم کی ممکنہ خرابی کے پیش نظر فوری طور پر حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔



بلوچستان میں آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے جان بلیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  موسی خیل واقع کی انکوائری کی ضرورت بلوچستان مین آپریشن کیا گیا تو بلوچ اور پشتون ایک پارٹی بھی حکومت کے ساتھ نہیں ہوگئی، بلوچستان مشرف کی لگائی آگ میں جل رہا ہے ہزاروں نوجوان اس آگ میں جل گئے ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے تحت فیصلہ ہوا کہ بلوچستان میں مزاحمت کاروں سے مزاکرات ہوگا۔



او آئی سی اجلاس میں بھارت سے مقبوضہ کشمیر کے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا: ترجمان دفترِ خارجہ

| وقتِ اشاعت :  


ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس کے دوران بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، کالعدم سیاسی جماعتوں پر سے پابندیاں اٹھائے اور 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو منسوخ کرے۔