ورلڈ اسپیس ویک 2025 کے سلسلے میں گوادر گرائمر اسکول گوادر میں جاری مختلف سرگرمیاں اور مقابلے اختتام کو پہنچے اسپیس ویک کے اہم ترین ماڈل اور پراجیکٹ مقابلہ میں شریک طلبہ کو اسناد اور پوزیشن پانے والوں کو سرٹیفکیٹ اورکیش انعامات دیئے گئے جو ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل معین الرحمن اور چیف انجنئیر سید محمد بلوچ نے تقسیم کئے انہوں نے طلبہ کے تیار کردہ ماڈلز اور پراجیکٹس کا معائنہ بھی کیا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بحریہ ٹاؤن کی رقم مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے سے متعلق کیسز میں بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کو اشتہاری قرار دے دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان سے آپریٹ ہونے والے دہشتگردوں کو کھلی چھٹی حاصل ہے، ہمارے تمام تر سنجیدہ کوششوں کے باوجود افغان حکومت امن کے قیام میں ہمارا ساتھ دینے سے گریزاں ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے بیرونی دوروں، ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جب کہ داخلی حالات، سکیورٹی چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا۔
چینی وزارت خارجہ نے پاک افغان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین تعلقات میں مسلسل بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے اور چین مشترکہ تحمل ، مکمل اور دیرپا جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے۔