پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی پر شدید تشویش ہے، چین

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان اور افغانستان کے درمیان شدید سرحدی جھڑپیں ہفتے کی رات شروع ہوئیں جو اتوار کی صبح تک جاری رہیں، پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلام آباد کی جانب سے کابل کی جارحیت کا جواب دینے پر 23 پاکستانی فوجی شہید ہوئے جبکہ طالبان اور ان کے اتحادی 200 جنگجو مارے گئے۔



تحریک لبیک پاکستان کے قافلے پر وحشیانہ تشدد ناقابلِ قبول ہے،مولانا عبدالغفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


لاہور:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے تحریک لبیک پاکستان کے قافلے پر رات کے اندھیرے میں کیے گئے آپریشن پر شدید ردعمل دیا ہے۔



خضدار میں پہلے ورکنگ ویمن ہاسٹل کا قیام خوش آئند ہے، وزیر اعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار میں پہلے ورکنگ ویمن ہاسٹل کے قیام پر گہری مسرت اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام بلوچستان میں خواتین کی عملی بااختیاری اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے حوالے سے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا



وفاقی حکومت حقوق بلوچستان اسلام آباد لانگ مارچ سے کیے وعدوں پرعمل کرے، مولانا ہدایت الرحمن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہاکہ وفاقی حکومت حقوق بلوچستان اسلام آباد لانگ مارچ سے کیے گیے اپنے وعدوں پرعمل پوراکریں۔وفاقی حکومت کالانگ مارچ کمیٹی کونوٹیفائی نہ کرنے پرافسوس ہے جماعت اسلامی بلوچستان کے حقوق کیلئے جمہوری مذاحمت جاری رکھے گی۔



سیاحت کو فروغ دینے سے معیشت کو تقویت ملے گی،گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:  گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان اکثر اپنے قیمتی معدنیات، سی پیک منصوبہ یا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کے بعد سرخیوں میں رہتا ہے لیکن آج پہلی مرتبہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلوچستان کو خصوصی طور پر سیاحت اور ثقافتی نقطہ نظر سے ملک بھر میں نمائش کیلئے پیش کیا جا رہا ہے. یہ واقعی ایک قابل تعریف کاوش ہے۔



انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سزا یافتہ قیدی عام معافی کا حق دار نہیں، عدالت عالیہ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:عدالتِ عالیہ بلوچستان نے ایک اہم اور تاریخی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 (ATA) کے تحت سزا یافتہ قیدی کسی بھی قسم کی خصوصی یا عام معافی کے قانونی حق دار نہیں۔