نوجوانوں کو ہنر مند بناکر نو کرکے بجائے مالک تیار کر یں گے ،مولانا ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: میرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ ہم بلوچستان میں نوجوانوں کوہنرمندبناکرباعزت روزگاروبہترین مستقبل دیناچاہتے ہیں نوکرکے بجائے مالک تیارکریں گے طلباء وطالبات کابنوقابل پروگرام میں دلچسپی خوش آئندہے۔حکمرانوں کوبلوچستان کاروشن چہرہ دکھاناچاہتے ہیں۔



بلوچستان میں امن کے دعوے بیانات تک محدود ہیں، جے ڈبلیو پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان نے منگل کو کوئٹہ میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس بزدلانہ کارروائی میں معصوم انسانی جانوں کو نشانہ بنایا گیا جو کہ انتہائی افسوسناک، قابلِ مذمت اور انسانیت دشمن عمل ہے



وسائل پر اختیار اور شفاف شراکت کے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں،بی این پی عوامی

| وقتِ اشاعت :  


خضدار :  بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے معدنی و قدرتی وسائل سے متعلق پالیسیوں اور فیصلوں میں مقامی آبادی کی شمولیت اور ان کے آئینی حقوق کا تسلیم کیا جانا دیرپا سیاسی استحکام کی بنیادی شرط ہے۔



واشک میں خوفناک ٹریفک حادثہ 4افرادجاں بحق ہو گئے

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور: واشک میں خوفناک ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق گزشتہ شب واشک کے سب تحصیل ناگ میں عرب بورڈ کے مقام پر پروبکس اور زمیاد گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔



منظور شدہ الاؤنسزکے خاتمے کی سازش ہو رہی ہے یو م سیاہ منائیں گے، اکیڈمک ا سٹاف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کی کال پر آج دوسرے روز بھی اساتذہ کرام نے اپنے بازوں پر کالی پٹیاں باندھ کر یونیورسٹی آف بلوچستان میں اپنے جائز مطالبات کے لئے یوم سیاہ بنایا گیا۔



ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں کچھ نکات پر وضاحت اور مذاکرات کی ضرورت ہے، قطر

| وقتِ اشاعت :  


منصوبے کے تحت تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے درجنوں فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے، حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کیا جائے گا، اسرائیلی فوج بتدریج واپس بلائی جائے گی اور غزہ کی حکمرانی کے لیے ایک غیر سیاسی ٹیکنوکریٹ کمیٹی قائم کی جائے گی۔



’ہم نے بغیر وعدوں کے کام مکمل کیے‘، مریم نواز کا مری کیلئے ٹرین اور گرین لائن بس چلانے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


مری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کم عرصے میں نوازشریف کارڈیالوجی سینٹر تعمیر کیا، آج  کارڈیالوجی سینٹر نے کام شروع کردیا اور 5 لوگوں کی انجیو گرافی ہوئی ہے، میں ان سے مل کر آئی ہوں، چند دنوں میں کارڈیک سرجری بھی شروع کردیں گے۔ 



امریکا کو ہوائی اڈے دینے سے خطے میں امن کی تباہی ہوگی، مولانا عبدالغفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکا اہم ہے لیکن ہمیں یاد ہے کہ کسی بھی مشکل میں امریکا نے ہماری وہ مدد نہیں کی جو چین نے کی، امریکا کے ساتھ دوستی ماضی میں بھی ہمیں مہنگی پڑی ہے۔