کوئٹہ: بلوچستان میں سال 2024میں گزشتہ سال کی نسبت دہشتگردی کے واقعات میں 17.84فیصد اضافہ، صوبے میں ابتک ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں 271 سے زائد افراد شہید جبکہ 590سے زائد زخمی ہوئے۔
کوئٹہ: جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل عدالت عالیہ بلوچستان کے دو رکنی بینچ نے محمد عالمگیر خان درانی اور دیگر کا دائر کردہ آئینی درخواست بنام حکومت پاکستان و دیگر کی سماعت کی۔
کوئٹہ: وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان صوبائی کابینہ کا اجلاس پیر کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس کے آغاز پر گزشتہ دنوں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکہ کے شہداء کے لئے دعا کی گئی بلوچستان کابینہ نے ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوت اور توانائی سے لڑنے کا عزم کیا، وزیر اعلٰی بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی کابنیہ کے اجلاس میں بلوچستان سیکورٹی آف وینر ایبل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 2024 کی منظوری دی گئی اس ایکٹ کے تحت بلوچستان میں بحالی امن کیلئے مختلف سیکورٹی اداروں کے مربوط اقدامات کو بار آور بنایا جائے گا بلوچستان کابینہ نے راڑا شم اور کنگری میں نئے پولیس اسٹیشنوں جبکہ چمن ماسٹر پلان لیویز تھانہ کے قیام کی منظوری دی،
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ کے قریب حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کراچی سے خریدی گئی اور رقم کی ادائیگی نجی بینک کے ذریعے کی گئی، حملے کی سہولت کاری میں رکشہ ڈرائیور اور بینک ملازم بھی شامل ہیں۔