ضمیر ایڈووکیٹ کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا ،ترجمان بلوچستان حکومت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے حالیہ ایک اہم گرفتاری کے بعد تحقیقات کے دائرے کو وسیع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ ٹارگٹ کلرز کے حوالے سے ایک خفیہ اطلاع ملی تھی جس کی بنیاد پر ایک سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ترجمان کے مطابق ایک کارروائی کے دوران ضمیر ایڈووکیٹ بھی دیگر مشتبہ افراد کے ہمراہ تحویل میں آئے تاہم ابتدائی تحقیقات کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔



حکومت اور فوج سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے،وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر  نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کیا، جہاں انہیں متعلقہ حکام نے سوات، بونیر، شانگلہ اور صوابی میں امدادی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 



رواں ماہ وزیراعظم کے دورہ چین میں سی پیک فیز ٹو کا باضابطہ آغاز ہوگا، احسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کا آئندہ دورہ چین، جو اس ماہ کے آخر میں متوقع ہے، پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے کے باضابطہ آغاز کا محرک ثابت ہوگا، صنعتی تعاون پر مرکوز یہ مرحلہ تقریباً 5 سال کی تاخیر کے بعد شروع کیا جا رہا ہے۔