میرے والد بھی غریب مزدور تھے، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ہیں اور زندگی غریب آدمی پر تنگ ہے، ہم شاہ خرچیوں کو کم کرنے اور مزدور کی تنخواہ میں اضافے کی کوشش کریں گے۔



عوام کی فلاح و بہبود کےلئے پروجیکٹس شروع کردیے ہیں،اسد اللہ بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان میں 77 سالوں سے ترقی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ہر دور میں ہم عوام کی فلاح و بہبود کےلئے بہت سارے سماجی و فلاحی پروجیکٹس شروع کردیتے ہیں، مگر حکومت کے خاتمے کے بعد اُن عوامی و سماجی فلاحی پروجیکٹس کو تسلسل کے ساتھ جاری نہیں رکھا جاتا جس کی وجہ سے عوامی فنڈز ضائع ہوجاتے ہیں۔سابق حکومت میں ہم نے بلوچستان میں مریضوں کے لیے خطیر رقم سے عوامی انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جس سے 08 موزی بیماریوں کے لیے غریب لوگوں کو علاج کے لیے رقم دی جاتی رہی۔ جس سےدو ہزار سے زیادہ لوگوں نے پاکستان کے اچھے ہسپتالوں میں علاج کروایا۔ مگر افسوس کے ساتھ کہا جاتا ہے، کہ نگران حکومت میں اس انتہائی اہم سہولت پر توجہ نہیں دی گئی اور مریضوں کوفنڈز کی فراہمی رُک گئی اور غریب مریضوں کو مزید اس طرح فائدہ نہیں مل سکا جس طرح انہیں ملنا چاہیے تھا -ان خیالات کا اظہار بی این پی(عوامی) کے مرکزی صدر راجی راہشون رکن صوبائی اسمبلی واجہ میر اسد اللہ بلوچ نے ایڈ بلوچستان اور پبلک اکاؤنٹبلٹی فورم کے عادل جہانگیر، میر بہرام بلوچ، میر بہرام لہڑی، رانا احسن، اظہر مینگل، عنایت سرپرہ اور ندیم محمد حسنی اور سیاسی و سماجی رہنماء ڈاکٹر ناشناس لہڑی کے ساتھ ملاقات میں کیا۔