نواب رئیسانی نے ایم فل میں داخلہ لے لیا کامیابی ملی تو پی ایچ ڈی بھی کرونگا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : سابق وزیراعلی نواب محمد اسلم رئیسانی نے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز آف فلاسفی کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے بلوچستان یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہے سعودی عرب خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ وہ اپنے علاقے اور صوبے کے سیاسی معاملات اور تاریخ پر تحقیق کرنا چاہتے ہیں اور ایم فل میں کامیابی ملی تو پی ایچ ڈی بھی کریں گے 64 سالہ نواب محمداسلم خان رئیسانی کہتے ہیں کہ سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی ۔



ہسپتالوں میں ہڑتال غیر مہذب عمل ہے، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی ہسپتالوں میں طویل ہڑتال کو غیر مناسب و غیر مہذب عمل قرار دیا۔کیونکہ مقدس پیشہ اس طرع کی بے مقصد عمل کا متعمل نہیں ہوسکتا ۔ہڑتال نے علاج معالجہ کے سلسلے میں روکاٹ ڈالی جو کہ عوامی مشکلات کا سبب بن رہی ہے۔



میری کوششوں سے لاپتہ افراد بازیاب ہوئے، ضیاء لانگو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سابقہ حکمرانوں کی طرح عوامی مسائل سے بے خبر اور غافل نہیں اور نہ ہی وہ اور ان کی حکمران جماعت حکمرانی کے سحر میں مبتلا ہے۔ 



پی ایس ڈی پی کے حوالے سے ثناء بلوچ کے اعداد وشمار غلط ہیں،بلوچستان حکومت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : حکومت بلوچستان کے ترجمان نے اپنے بیان میں اپوزیشن رہنما ثناء بلوچ کی جانب سے مختلف میڈیا فورم پر پی ایس ڈی پی کے حوالے سے پیش کیے گئے اعدادوشمارغلط بیانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اصل صورتحال اس سے قطعی مختلف ہے جو کہ اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے پیش کی جارہی ہیں اور اخبارات کی زینت بھی بن رہی ہیں جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی پیدا ہو رہی ہے ۔