امریکا کا گولان کو اسرائیلی علاقہ تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، سعودی عرب

| وقتِ اشاعت :  


ریاض: سعودی عرب نے امریکا کی جانب سے گولان کے پہاڑی علاقے کو اسرائیل کی ملکیت تسلیم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ یہ علاقہ عرب علاقہ تھا اور عرب علاقہ ہی رہے گا۔



خطے میں سعودی عرب کی پالیسیاں خطرناک ہیں، حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


حب:  نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن انجینئر حمید بلوچ ، میر صاحب داد رند اور چاکر رند نے کراچی میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی عیادت کی انہوں نے سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا ۔



بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نیوز لینڈ واقعہ سے متعلق مذمتی قرار داد منظور

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نیوزی لینڈ کرائسٹ چرچ میں پیش آنیوالے دہشتگردی کے واقعہ میں مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو مسلمانوں سے بے پناہ محبت اور ان کے غم میں شریک ہونے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ 



ایسٹ بے ایکسپریس وے پر ماہی گیروں کے تحفظات دور کرینگے، جام کمال ، خسرو بختیار

| وقتِ اشاعت :  


گوادر :  ماہی گیر بے فکر رہیں ایسٹ بے ایکسپر یس وے کے منصوبے سے ان کے روزگار پر کوئی اثر نہیں پڑ ے گا۔ وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر منصوبہ بند ی کررہے ہیں ۔ ماہی گیروں کے روزگار کو جدید تقاضوں سے ہم کرائینگے ۔ مقامی لوگوں کو ہنر مند بنا نے کے لےئے فنی اداروں قائم کےئے جارہے ہیں۔ گوادر پا کستان کا مستقبل ہے ۔ مقامی لوگوں اور ماہی گیروں کو گوادر کی ترقی میں شرکت کو یقینی بنا یا جائے گا۔



بھارتی ہندوؤں کیلئے آزاد کشمیر میں شاردا مندر راہداری کھولنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


 لاہور: پاکستان نے سکھوں کے لئے کرتارپور راہداری معاہدے کے بعد اب بھارتی ہندوؤں کے لئے بھی آزادکشمیرمیں  قدیم  مقدس  ترین شاردا مندر کی بحالی اوروہاں تک رسائی کے لئے راہداری کھولنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔



راولپنڈی میں تفتیش سے سوالات اٹھتے ہیں سندھ میں بلا لیتے تو بہتر ہوتا، مراد علی شاہ

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تفتیش کے لیے اگر سندھ میں بلا لیتے تو بہتر ہوتا، راولپنڈی میں کافی سوالات اٹھتے ہیں اور یہاں تفتیش کے حوالے سے ہمارا تجربہ اچھا نہیں۔



یہ سمجھ لیں مشرف کا ٹرائل تو ہونا ہی ہے، سپریم کورٹ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ مشرف ٹرائل کورٹ میں پیش ہوں یا اسکائپ پر بیان ریکارڈ کروائیں اور یہ سمجھ لیں کہ مشرف کا ٹرائل تو ہونا ہے کیوں کہ ٹرائل نہ ہوا تو سمجھا جائے گا کہ کچھ لوگ قانون سے بالا تر ہیں۔