952ترقیاتی منصوبوں کیلئے 23ارب روپے جاری کئے گئے ہیں ، ترجمان بلوچستان حکومت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان نے ایک نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ اور بعض اخبارات میں شائع ہونے والی گمراہ کن اورحقائق کے منافی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں پی ایس ڈی پی کے فنڈز کے اجراء نہ ہونے اور ترقیاتی فنڈز کے ضیاع کے حوالے سے حکومت کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ 



کسی حلقے میں مداخلت پر یقین نہیں رکھتے، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے صوبائی حکومت کسی بھی حلقے میں سیاسی مداخلت پر یقین نہیں رکھتی، حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کے تمام حلقوں میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کام ہوں اور عوام تک ان کے ثمرات پہنچیں، حکومت اور اپوزیشن کے اراکین یکساں اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ انہیں عوام نے منتخب کرکے اپنی نمائندگی کا حق دیا ہے۔



طوفانی بارشوں کے بعد حکومت نے بر وقت امدادی کارروائیاں کیں، گورنر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں حالیہ بارشوں سے ایک جانب صوبے میں طویل خشک سالی کے منفی اثرات زائل ہوں گے جو خوش آئند ہے تاہم دوسری جانب یہ بھی ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں ، برفباری اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے جانی و مالی نقصانات بھی ہوئے ۔ 



نظام کی بہتری کیلئے قوانین کا جائزہ لیکر ترامیم کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ نظام کی بہتری کے لئے مروجہ اہم قوانین کا جائزہ لے کے انہیں مزید مؤثر بنانے کے لئے ترامیم کی ضرورت ہے، حکومتی امور کی انجام دہی میں شفافیت لانے، احتسابی عمل کو مضبوط بنانے اور عوام کے سامنے جوابدہ ہونے کے رحجان کی حوصلہ افزائی سے حکومت اور اداروں پر عوام کا اعتماد مستحکم ہوگا۔



بھاگ شہر میں پانی فراہمی کیلئے شہریوں کا لانگ مارچ جاری ، شرکاء کے پاؤں میں چھالے پڑگئے

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی : ضلع کچھی کی تحصیل بھاگ شہر کو پینے کے پانی کی عدم فراہمی پر بھاگ سے کوئٹہ کیلئے لانگ مارچ چوتھے روز میں داخل ہوگئی شرکاء لانگ مارچ کے پاؤ ں میں چھالے پڑنے کے باوجود سفر جاری لیکن کسی حکومتی نمائندے نے رابطہ نہیں کیا ۔