جیئند بلوچ کے گھر پر چھاپہ قابل مذمت ہے، بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ گذشتہ شب تنظیم کے مرکزی سینئر جوائینٹ سکریٹری جیئند بلوچ کے گھر پرچھاپے مار کر چادر و چاردیواری کی پامالی، اہلخانہ اور گھر کے بزرگوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور تنظیم کے مرکزی جوائنٹ سکریٹری اور اس کے دس سالہ بھائی سمیت والد کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی، اور ملکی آئین کی پامالی قرار دیتے ہیں۔ جیئند بلوچ ملتان یونیورسٹی کا طالب اور اس کا بھائی ہدہ اسکول میں مڈل کا طالب علم ہے۔ 



لاپتہ افراد کے لواحقین کے مسئلے پرکوئی بات نہیں کر رہا،نذیر بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے جاری کردہ میں کہا یے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا شدید سردی میں احتجاج اور بھوک ہڑتال انسانی حقوق عدلیہ اور سماج کے تمام باشعور اور اہل دانش کے لئے سوالیہ نشان ہے ۔



ملک میںآزادی صحافت کی صورتحال تشویشناک ہے، سی پی این ای

| وقتِ اشاعت :  


کراچی :  کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے پاکستان میں آزادئ صحافت کی صورتِ حال کو انتہائی تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت میڈیا شدید گھٹن اور بالواسطہ پابندیوں کا شکار ہے۔ 



جامعہ تربت گوادر کیمپس میں دو روزہ سالانہ بزنس گالہ کا آغاز

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: جامعہ تربت گوادر کیمپس میں دو رو زہ سالانہ بزنس گالہ کاآغاز کر دیا گیا ہے ۔ بزنس گالہ کا افتتاح گزشتہ روز یہاں گوادر کیمپس میں جامعہ تربت کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کیا۔