بیلہ حادثہ غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے ،لشکری رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ +کراچی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بیلہ میں پیش آنیوالے المناک سانحہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ 



میونسپل کمیٹی مچھ کے ملازمین 6ماہ سے تنخواہوں سے محروم ، ملازمین کا احتجاج ریلی و دھرنا

| وقتِ اشاعت :  


مچھ: میونسپل کمیٹی مچھ کے ملازمین کا 6ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ چیف آفیسر اور کلرک دفتر میں بیٹھتے نہیں ان کے شاہانہ طرز نوکری اور ملازم کش پالیسی سے ملازمین کے گھروں میں بھوک و افلاس نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں ۔



سوئی گیس فیلڈ،پی پی ایل سے معاہدہ ختم ، حکومت کا پرانے معاہدے کی تجدید سے انکار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  ڈیرہ بگٹی کی سوئی گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی کیلئے حکومت بلوچستان اور پی پی ایل کے درمیان معاہدہ ختم ہوئے ڈیڈھ سال ہوگیا،موجودہ صوبائی حکومت کا پرانے معاہدے کی تجدید سے انکار،نئے معاہدے کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق ہوگیا۔



ڈی آئی جی نصیر آباد، سی آئی اے پولیس کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر برہم

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی : ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نصیرآباد ریجن سی آئی اے پولیس نصیرآباد جعفر آباد کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر بر ہم ہو گئے جبکہ جعفرآباد پولیس میں سن کوٹے میں جعلی بھرتی کی رپورٹ دینے والے او ایس آئی سمیت بارہ پولیس اہلکاروں کو طلب کر لیا گیاایک پولیس اہلکار کی ضبط کی گئی ایک سال کی سروس بحال کردی گئی تین پولیس اہلکاروں کے تبادلے ۔



موجودہ حکومت کے آنے کے بعد اخباری صنعت بحران کاشکار ہے، صلاح الدین مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین صلاح الدین مینگل نے کہا ہے کہ موجودہ حکو مت کے برسر اقتدار آنے کے بعد جو بحرانی کیفیت اخباری صنعت اور میڈیا کو دوچار ہے اس کے باعث تقریباً 50 ہزار ورکروں کو بے روزگارہو گئے ہیں ۔



ڈیمو گرافک چینج گوادر کاسب سے بڑا مسئلہ ہے، جہانزیب جمالدینی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا گوادر کا سب سے بڑا مسئلہ ڈیموگرافک چینج کا ہے جب تک ڈیموگرا فک تبدیلی سے گوادر اور بلوچستان کو بچانے کی کوشش نہیں کی جاتی اس وقت تک گوادر ایک سلگتا ہوا مسئلہ بنا رہیگا۔