نوشکی، کروڑوں کی لاگت سے بننے والا خیصار ڈیم کاکام سست روی کا شکار

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی: نوشکی کروڑوں روپے لاگت سے بننے والی خیصار ڈیم کا کام سست روی کا شکار ہے ٹھیکہ دار کے عدم دلچسپی سے ڈیم کا کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے زمیندار کسان اتحاد کے رہنماوں میر افضل خان مینگل اور میر زکریا خان جمالدینی نے خیصار ڈیم کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے سائیٹ ایریا کا وزٹ ڈیم کے کام سست روی اور بندش پر تشویش کا اظہار انہوں نے کہاکہ خیصار ڈیم کا کام ستمبر 2017 میں شروع ہوا ایک سال گزرنے کے باوجود کام سست روی کا شکار ہیں۔ 



اختر مینگل صادق سنجرانی وقدوس بزنجو میں اہم ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ‘ سپیکر صوبائی اسمبلی قدوس بزنجو نے ملاقات کی اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔



بی اے پی جام کمال کی قیادت میں متحد ہے، چوہدری شبیر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان چوہدری شبیر نے گذشتہ روزنجی ٹی وی چینل اور شوشل میڈیا پر بی اے پی کے مرکزی صدر اور وزیراعلیٰ جام کمال سے متعلق خبریں بے بنیاد اورمن گھڑت اور منفی پروپیگنڈہقرار دیتے ہو ئے اس کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی تمام تر اعلیٰ قیادت اپنے مرکزی صدر جام کمال کی قیادت میں نہ صرف متحد ہے بلکہ بی اے پی کے منشور کے مطابق بلو چستان کی حقیقی ترقی و عوام کی خوشحالی کے لیے یکسوی کے ساتھ مصروف عمل ہے۔ 



اصغر خان عملدرآمد کیس؛ لواحقین کی کیس منطقی انجام تک پہنچانے کی استدعا

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: تحریک استقلال کے سربراہ اصغر خان مرحوم کے لوحقین نے ایف آئی اے کی جانب سے اصغر خان کیس کی انکوائری ختم کرنے کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ کیس بند نہیں ہونا چاہیے۔



آفیسران رشوت لیکر بلڈنگ کوڈ کے قانون پر عملدرآمد نہیں کروائے، میئر کوئٹہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے شہر میں بلڈنگ کوڈ کے قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران رشوت لیکر بلڈنگ کوڈ پر عملدرآمد نہیں کرنے دیتے حکومت بھی مافیا کے سامنے بے بس ہے ۔



ہماری جدوجہد بلوچستان کی ترقی کیلئے ہے، آغا حسن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ سے سریاب اور مشرقی بائی پاس کے وفود نے ملاقاتیں کیں ملاقات کرنے والوں میں حاجی آغا محمد ‘محمد ظاہر ‘ فضل الرحمان ‘ محمد بقاء شاہوانی ‘ نذیر احمد ‘ اسد سفیر شاہوانی ‘ غلام مصطفی مگسی ‘ ایم ڈی مگسی ‘ یونس مگسی ‘ محمد صالح رند شامل تھے ۔